ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

سرینگر زونی مر میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مختصر شوٹ آوٹ

   54 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

سرینگر زونی مر میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مختصر شوٹ آوٹ

کپواڑہ کا پولیس کانسٹبل ہلاک ، ایک عسکریت پسند زخمی حالت میںجائے واردات سے فرار

حملے میں لشکر گروپ ملوث ، تمامم ملوثین کی شناخت ہو گئی ہے ، جلد ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا / آئی جی پی

سرینگر /22مارچ / ندا نیوز نیٹ ورک//سرینگر کے زونی مر عید گاہ علاقے میں منگل کو سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مختصر شوٹ آوٹ میں سرحدی ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھنے والا ایک پولیس کانسٹبل از جاںہو گیا جبکہ ایک ملی ٹنٹ زخمی حالت میںجائے واردات سے فرار ہو گیا ۔ شوٹ آوٹ کے بعد پورے علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میںلایا گیا ۔ادھر آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ حملے میںملوث گروپ کی شناخت کر لی گئی ہے اور جلد ہی ان کو ہلاک کیا جائے گا ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق زونی مر عیدگاہ صورہ علاقے میں منگل کے بعد دوپہر سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ایک مختصر شوٹ آوٹ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے پولیس کو ایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ عسکریت پسند صورہ کے زونی مر علاقے سے گزر رہے ہیں جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سیکورٹی تعینات کی۔ انہوں نے بتایا کہ جونہی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کی نقل و حمل دیکھی تو انہیںروکنے کا اشارہ کیا گیا جس دوران وہاں مختصر گولیوں کا تبادلہ ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ گولیوں کے تبادلے میںایک پولیس اہلکار جس کی شناخت عامر حسین ساکنہ کپواڑہ کے بطور ہوئی شدید طور پر زخمی ہو گیا جس کے بعد اسکو علاج کیلئے نزدیکی صورہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ وقت تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ ذرائع کے مطابق گولیوں کے تبادلے میں ایک ملی ٹنٹ بھی زخمی ہو گیا جس کے بعد وہ فرار ہو گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مختصر شوٹ آوٹ میں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا جس کے بعد اس کو صورہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں مذکورہ اہلکار جاںبر نہ ہو سکا۔پولیس نے آفیشل ٹویٹر پر تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ’’صورہ علاقہ میں مختصر شوٹ آوٹ کے دوران ایک پولیس اہلکار عامر حسین لون ساکن کپواڑہ ہلاک ہوا ہے۔ ہم ان کی اس قربانی کیلئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس دکھ کی گھڑی میں ان کے اہلخانہ کے ساتھ شامل ہیں۔‘‘ادھر پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سرینگر کی پولیس لائینز میں منعقد ایک تقریب پر بولتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ حملے میںملوث گروپ کی شناخت کر لی گئی ہے اور جلد ہی ان کو ہلاک کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حملے میںلشکر کا گروپ ملوث ہے جس میں ایک باسط ہے جس نے مہران کے بعد لشکر کی کمان سنبھالی ہے اور اس گروپ کی تلاش بڑے پیمانے جاری ہے ۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.