ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

ہند چین کشیدگی کے بیچ شمالی فوج کے کمانڈر نے مشرقی لداخ کا دورہ کیا

   40 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

ہند چین کشیدگی کے بیچ شمالی فوج کے کمانڈر نے مشرقی لداخ کا دورہ کیا

آپریشنل تیاریوں کا جائیزہ لینے کے دوران فوج کو کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت
سرینگر /22مارچ / ندا نیوز نیٹ ورک //ہند چین کے مابین جاری مشرقی لداخ میںکشیدگی کے بیچ شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی نے مشرقی لداخ کے ڈیمچوک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشنل تیاریوں کا جائیزہ لیا ۔ اس دوران انہوں نے کہا کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے فوج کو تیار رہنے کی ہدایت دی ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی نے مشرقی لداخ کے ڈیمچوک کا دورہ کیا ۔ اس دوران ان کے ہمراہ فوج کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر انہوں نے وہاں آپریشنل تیاریوں کا جائیزہ لیا اور وہاں تعینات فوجی اہلکاروں سے تبادلہ خیال کیا ۔ دورے سے متعلق فوج کے سرکار ی بیان کے مطابق انہوں نے وہاں کیلاش آبزرویشن پوسٹ کا بھی دورہ کیا اور علاقے میں فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ فوج کے حکام نے بتایا کہ شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی نے مشرقی لداخ کے ڈیمچوک کا دورہ کیا جہاں ہندوستانی فوج تقریباً دو سالوں سے چینی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔اس موقعہ پرانہوں نے کہا کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے فوج کو تیار رہنے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے فوجی اہلکاروںکو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہے جبکہ کسی بھی ممکنہ کارروائی کا جواب دینے کیلئے ہر وقت متحرک رہے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.