63

جموں میں کانگریس پارٹی کو بڑا دھچکہ

کرن سنگھ کے پوتے نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا

سرینگر /22مارچ / ندا نیوز نیٹ ورک //جموں میںمنگل کو کانگریس پارٹی کو اس وقت بڑا دھچکہ لگ گیا جب سینئرکانگریس لیڈر کرن سنگھ کے پوتے وکرم آدتیہ ناتھ سنگھ نے پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کو اس ضمن میںملی تفصیلات کے مطابق کانگریس کے سنیئر لیڈر اور بانی کارکن کرن سنگھ کے پوتےوکرم آدتیہ سنگھ نے پارٹی کی بنیادی ممبر شپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔ اس ضمن میں انہوں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کے نام ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوںنے لکھا ہے کہ میں پارٹی کی بنیادی ممبر شب سے فوری طور پر مستعفی ہو رہا ہوں ۔ انہوں نے خط میںمزید لکھا ہے کہ یہ میرا ماننا ہے کہ پارٹی جموں کشمیر کے عوام کی امنگوں اور احساسات کی ترجمانی کرنے میںناکام رہی ہے لہذا میں پارٹی سے مستعفی ہو رہا ہوں ۔ قابل ذکر ہے کہ وکرم نے سال 2019کے پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کی ٹکٹ پر جتیند ر سنگھ کے خلاف الیکشن لڑا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں