77

بولنے اور سننے کی قوت سے محروم پلوامہ کے طالب علم میں پینٹنگ کا ٹیلنٹ

ضلع انتظامیہ ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی اور پلیٹ فارم مہیا کرئے
پلوامہ/ تنہا ایاز/ جسمانی طور معذور افراد بھی کسی سے کم نہیں۔وادی میں ایسے بھی بہت سارے معذور افراد موجود ہیں جن کے اندر ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ۔پلوامہ کا ایک ایسا ہی طالب علم شاہد علی جو بچپن سے ہی بولنے اور سننے کی قوت سے محروم ہے مگر اس کے باوجود پینٹنگ کے فن پر دسترس رکھتا ہے۔ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ کے رہمو علاقے سے تعلق رکھنے والے شاہد علی ولد علی محمد ڈار میں بھی اچھا ٹیلنٹ موجود ہے۔بچپن سے ہی سننے اور بولنے کی قوت سے محروم شاہد علی پینٹنگ کے فن پر دسترس رکھتے ہیں۔شاہد علی اپنی صلاحیتوں سے اس قدر دلچسپ پینٹنگ بناتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں ۔شاہد علی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول رہمو پلوامہ میں نویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔ان کے اہل خانہ کے مطابق شاہد 7ویں جماعت سے پینٹنگ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں معذوروں کے عالمی دن پر سرینگر میں ایک پینٹنگ مقابلے میں بھی حصہ لے کر میڈل حاصل کیا۔نمائندے تنہا ایاز کے مطابق شاہد علی جیسے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے اور ایسے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ سے اپیل کی ہے کہ رہمو پلوامہ کے اس طالب علم کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ادھر پلوامہ کے معروف کرکٹ پروموٹر مرتضی رحیم نے ضلع سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے بچوں کیلئے بھی پلیٹ فارم مہیا کرکے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں