50

پلوامہ میں لڑکوں کیلئے یو ٹی لیول کیرم چمپئن شپ کا آغاز

چمپئن شپ کا افتتاح ضلع سپورٹس آفیسر نے کیا

سرینگر /21مارچ / ندا نیوز نیٹ ورک // پلوامہ میں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے لڑکوں کیلئے کیرم چمپئن شپ کا آغاز۔ جس کا افتتاح ضلع سپورٹس آفیسر نے کیا۔چمپئن شپ میں جموں کشمیر یو ٹی  کے ہر اضلاع سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ندا نیوز نیوٹ ورک کے نمایندے کے مطابق موسم بہار کے ساتھ ہی ضلع پلوامہ میں کھیل سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو چکے ہیں۔اس حوالے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی سرگرمیاں عروج پر ہے۔ لڑکیوں کے بعد لڈکوں کیلئے بھی یو ٹی لیول کیرم چمپئن شپ آغاز کیا گیا۔اس چمپئن شپ میں بڑی تعداد میں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔کیرم چمپئن شپ کا افتتاح ضلع سپورٹس آفیسر نورالحق نے کیا۔اس چمپئن شپ میں پورے جموں کشمیر یو ٹی سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔نمائندے کے مطابق ضلع پلوامہ میں پہلی مرتبہ منعقد ہو رہے ان کھیل مقابلوں میں کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں کے کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔یاد رہے کہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ اس سے پہلے لڑکیوں کیلئے کیرم چمپئن شپ کا انعقاد کیا۔جس میں جوش و خروش کے ساتھ پوری جموں کشمیر سے لڑکیوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں