اوڑی میں وی ایل ڈبیلو کروڑوں روپے کے ہیرون سمیت گرفتار 53

منشیات کے خلاف پولیس کی جنگ

کپواڑہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ بر آمد
سرینگر /21مارچ / ندا نیوز نیٹ ورک//منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے کپواڑہ پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کیا ۔ اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ بر آمد کیا ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق پولیس اسٹیشن کپواڑہ کی پولیس پارٹی نے ڈی وائی ایس پی ہیڈکواٹر کی نگرانی میں چیول گنڈ علاقے میں بدنام زمانہ منشیات فروش عادل کے بارے میں ایک مخصوص اطلاع موصول ہونے پر ناکہ لگا کرپکڑ لیا اور تلاشی لی ۔دوران تلاشی اس کے قبضے سے 300 گرام چرس جیسا مادہ برآمدکر لیاگیا۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کپواڑہ میں ایف ائی آر نمبر 58/2022 کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا۔ اور مزید تفتیش شروع کی گئی۔ کمیونٹی کے اراکین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں