چمپئن شپ کا افتتاح صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے کریں گے
سرینگر /21مارچ / ندا نیوز نیٹ ورک// سرینگر میں 24 مارچ سے جموں اینڈ کشمیر امیچر سافٹ ٹینس ایسوی ایشن کی جانب سے 15ویں سب جونیئر نیشنل سافٹ ٹینس چمپئن شپ کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں بھارت کے مختلف ریاستوں سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چمپئن شپ کا افتتاح صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے کریں گے۔ندا نیوز نیوٹ ورک کے نمایندے کے مطابق سرینگر میں 24 سے 28، مارچ تک 15ویں سب جونیئر نیشنل سافٹ ٹینس چمپئن شپ منعقد ہونے جار ہی ہے۔ جموں اینڈ کشمیر امیچر سافٹ ٹینس ایسوی ایشن کے زیر اہتمام سے منعقد ہونے والی اس چمپئن شپ میں بھارت کی مختلف ریاستوں کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس حوالے سے جموں اینڈ کشمیر امیچر سافٹ ٹینس ایسوی ایشن کے جرنل سیکریٹری ڈاکٹر غلام حسن نے بتایا کہ 15 ویں چمپئن شپ کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں انہوں نے کہا افتتاحی تقریب میں کئی شخصیات کی آمد متوقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔ جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر اور جموں اینڈ کشمیر سپورٹس کونسل کی سیکرٹری نزہت گل کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
53