ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

پارلیمنٹ میں روڑ، ٹرانسپورٹ اور قومی شاہرائوں کے گرانٹس پر بحث

   47 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

حکام کی غفلت شعاری نے شعبہ زرارعت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا ہے: مسعودی/لون

سرینگر جموں شاہراہ، 4ٹنلوں اور کئی سڑک پروجیکٹوں کی فوری تعمیر کی جائے
بانہال سے رام بن اور ڈوڈہ سڑکوں پر سڑک حادثات میں اضافہ افسوسناک / مسعودی
سرینگر /21مارچ / ندا نیوز نیٹ ورک //نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان برائے جنوبی کشمیر جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے آج لوک سبھا میں بجٹ اجلاس کے دوران روڑ، ٹرانسپورٹ اور قومی شاہرائوں کے گرانٹس پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے جموں وکشمیر میں سڑکوں اور ٹنلوں کی تعمیر کے اہم معاملات اُجاگر کئے۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق انہوں نے پارلیمنٹ کی توجہ سرینگر جموں شاہراہ پرآئے روز بند رہنے سے لوگوں اور اشیائے ضروریہ کی نقل و حمل سے متاثر ہونے کی طرف مرکوز کرائی۔ مسعودی نے کہا کہ گذشتہ3ماہ کے دوران سرینگر جموں شاہراہ ڈیڑھ ماہ تک بند رہی ، جسے سے مسافروںکو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ساتھ ہی میوہ صنعت کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانہال سے رام بن اور ڈوڈہ سڑکوں پر سب سے زیادہ سڑک حادثے رونما ہوتے ہیں، جو انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں اپنی سابقہ تجاویز کو دہراتے ہوئے بانہال سے رام بن تک ایک بلند سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا تاکہ آئے روز زمین کھسکنے سے سڑک کے بند ہونے کے سلسلے سے نجات پائی جاسکے۔ مسعودی نے کہا کہ کشمیر میں 4ٹنلوں کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کاستی گڑھ – دیسہ کپران،زازران، سادنا ٹاپ اور راجدانی ٹنلوں کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ولہامہ ترال، سنگم لاسی پورہ اور لیتہ پورہ سے پانتھ چھوک بائی پاس سڑکوں کی تعمیر کا بھی مطالبہ کیا۔ نہوں نے کہا کہ لاسی پورہ ایک اہم صنعتی مرکز کے طور اُبھر رہا ہے اور یہ ضروری بن گیا ہے کہ سنگم سے لاسی پورہ تک ایک بائی پاس روڑ تعمیر کیا جائے تاکہ بھاری ٹرکوں میں خام مال اور صنعتی مصنوعات کی نقل و حمل بغیر رکاوٹ جاری رہ سکے اور ساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت میں کوئی خلل نہ آئے۔مسعودی نے ولہامہ ترال اور پستون کھیرو سڑک پروجیکٹوں کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف سرینگر سے پہلگام کی مسافت 25کلومیٹر کم ہوجائے گی بلکہ امرناتھ یاتریوں کو بھی آسانی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.