حضرت سید میرک شاہ صاحب ؒکاشانی کے عرس پر ڈاکٹر فاروق کی مبارکباد 61

جنگلات کی حفاظت ہر ذی شہری کا فرض

ڈاکٹر فاروق نے شجر کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت پر دیازور
سرینگر /21مارچ / ندا نیوز نیٹ ورک //نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عالم یوم شجر کاری کے موقعے پر تینوں خطوں کے عوام سے تلقین کی کہ وہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کیلئے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اُنہوں نے سکولوں ، کالجوں ، یونیورسٹی ، مساجد کے صحنوں اور عام شہراہوں کے اردگرد پودے نصب کرنے پر زور دیاہے۔اُنہوں دیہات میں رہنے والوں لوگوں سے تاکید کی ہے کہ وہ شجرکاری کی جاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر زیادہ سے زیادہ پودے اپنے گرد ونواح میںلگائے۔ اُنہوں نے کہا ،کہ اسلام میں درخت لگانے کی اہمیت پر بہت زور دیا گیا ہے اور ہمارے پیر کامل حضرت شیخ العالم شیخ نورالدین نورانیؒ (علمدار کشمیر)نے اپنے کلام میں فرمایا ’’ان پوش تیلہ ییلہ ون پوش‘‘ پر عمل کرکے جنگلات کی حفاظت اور سبز سونے کی دولت کو بڑھاوا دینے کی طرف توجہ دینا ہر ذی شعورشہری کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا نامساعد حالات کے دوران جنگلات کو خاصا نقصان پہنچایا گیا ہے اور اب جنگلات کے ساتھ ساتھ آبی ذخائیر بھی سکڑتے جارہے ہیں اور غیر معمولی تبدیلی کے بُرے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہمیں شیخ العالمؒ کے ارشاد پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے لوگوں سے اپیل کی ،کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے دوسرے لوگوں کو بھی اِس مہم میں شامل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں