ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

ٹیولپ گارڈن 23 مارچ سے کھلے گا،باغ 15 لاکھ پھولوں سے سجا ہے

   37 Views   |      |   Tuesday, May, 24, 2022

ایشاء کے سب سے بڑے باغ ’’باغ گل لالہ ‘‘کے بند ہونے پر سیاح مایوس

موسم ٹھیک اور ٹھنڈا رہے،تو رنگ برنگے پھولوں سے سجا یہ باغ 40 دن تک کھلا رہ سکتا ہے/ حکام
سرینگر /21مارچ / ندا نیوز نیٹ ورک//کشمیر میں نئے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی ایشیا کا سب سے بڑا باغ ’’ باغ گلہ لالہ 23 مارچ سے عام لوگوں کیلئے کھل جائے گا۔ مقامی و غیر مقامی سیاحوںکو باغ کی جانب راغب کرنے کیلئے اس باغ کو 15 لاکھ پھولوں سے سجایا گیا ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق زبرون پہاڑیوں کے دامن میں ایشاء کا سب سے بڑا باغ گل لالہ اب سے 2دن بعد مقامی و غیر مقامی سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے گا جہاں پر 15الاکھ ٹولپ سیاحوں کا استقبال کرنے کیلئے لہلاتے ہیں ۔اسے ایشیا کا سب سے بڑا ٹیولپ گارڈن یا باغ کہا جاتا ہے۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ باغ 30 ہیکٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ سیاحوں کو کشمیر کی طرف راغب کرنے کیلئے کئی ریاستوں میں محکمہ سیاحت کی جانب سے پروموشن شوز بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔محکمہ سیاحت ٹیولپ فیسٹیول کا انعقاد کر رہا ہے۔ کشمیر کے ٹیولپ گارڈن کو مارچ کے مہینے میں سیاحوں کے لیے کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ 23 مارچ سے اس باغ کو لوگوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔اس سال ٹیولپ گارڈن میں پچھلے سال کی نسبت زیادہ ٹیولپ لگائے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق اس بار ٹیولپ گارڈن میں کم از کم 15 لاکھ ٹیولپ کے پھول لگائے گئے ہیں۔اس کے ساتھ یہاں بادام، خوبانی اور چیری کے مختلف اقسام کے درخت بھی لگائے گئے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں پھولوں سے ماحول مکمل چمک رہاہے۔ٹیولپ گارڈن کے انچارج ڈاکٹر انعام کے مطابق اس بار دو لاکھ اضافی ٹیولپ لگائے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ اگر موسم ٹھیک اور ٹھنڈا رہے، یعنی 20 ڈگری سے نیچے، تو رنگ برنگے پھولوں سے سجا یہ باغ 40 دن تک کھلا رہ سکتا ہے۔ڈاکٹر انعام نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے کووڈ وبا کے لیے جاری کردہ رہنما خطوط کا خیال رکھا جائے گا ۔ ادھر محکمہ فلورکلچر کی جانب سے مقامی و غیر مقامی سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے کوششیںکی جا رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.