ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

ڈرون خطرات بڑا چیلنج ، خطرات سے نمٹنے کیلئے سرحدوں پر جدید سسٹم نصب کیا جائے گا

   46 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

ڈرون خطرات بڑا چیلنج ، خطرات سے نمٹنے کیلئے سرحدوں پر جدید سسٹم نصب کیا جائے گا

اْس پار سے ہو رہی کسی بھی کوشش سے نمٹنے کیلئے تیارہیں ، نئی حکمت عملی مرتب دی جا رہی ہے / پنکج کمار سنگھ

سرینگر /21مارچ / ندا نیوز نیٹ ورک //ڈرون خطرات کو ایک بڑے چیلنج سے تعبیر کرتے ہوئے ڈی جی بی ایس ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحدوں پر دراندازی کی کوششوں کو پوری طرح ناکام بنانے کیلئے ایک نئی حکمت عملی پر کام ہورہا ہے اور اْس پار سے ہو رہی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے سرحدوں پر فوج تیاری کی حالت میں ہے اور کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ند ا نیوز نیٹ ورک مانیٹرنگ کے مطابق جموں دورے کے واپسی کے بعد دلی میںایک مقامی انگریزی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف پنکج کمار سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر میں حالات کو بہتر بنانے کیلئے سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرگرم جنگجووں کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کئے گئے ہیں جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جموں کشمیر میں دن بدن حالات معمول پر آرہے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں جنگجو کمانڈر ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے ہیں اور وہ تازہ دم جنگجوؤں کو اس طرف دھکیلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جنگجوئوں کو اس پار دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم ان کی ا س کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر فوج چوکس ہے اور کسی بھی کارروائی کا جواب دینے کیلئے بی ایس ایف تیاری کی حالت میں ہے۔نوجوانوں کے جنگجوئیت کی طرف مائل ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی بی ایس ایف نے کہاکہ صورتحال کافی بدل چکی ہے وادی کشمیر کا نوجوان اب تعلیم ، ترقی اور بہتر معیشت کی فکر میں لگا ہواہے اسے مقابلہ آرائی کا سامنا ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں سے وہ دور رہنے کی بھر پور کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ برفباری سے پہلے اگر چہ جنگجو دراندازی کی بھر پور کوشش کرئینگے اور خفیہ اداروں کی جانب سے جو اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ان کے مطابق بڑی تعداد میں جنگجودراندازی کے ذریعے اس طرف آنے کی تاک میں ہیں تاکہ جموں کشمیر کے خرمن امن میں آگ لگا دی جائے ، خون خرابے کی سرگرمیاں انجام دی جا سکیں ، عدم استحکام کی صورتحال پیدا کی جا سکیں تاہم فوج اس طرح کے تمام منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ڈرون خطرات کو ایک بڑے چیلنج سے تعبیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف تمام خطرات کا بھر پور انداز سے مقابلہ کر رہی ہے او ر بین الاقوامی سرحدوں پر ڈرون خطرات سے نمٹنے کیلئے سسٹم نصب کئے جا رہے ہیں تاکہ ان خطرات کو روک دیا جا سکے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.