وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں 55

وادی میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج
سری نگر،18 مارچ //وادی کشمیر میں دن کے درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ شبانہ درجہ حرارت بھی مسلسل معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے اور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ شب کا درجہ حرارت معمول سے7.3ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطاق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکے درجے بارشیں بھی متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 20 مارچ تک موسم کی صورت حال ایسی ہی رہنے کا امکان ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 8.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.8ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 7.3ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گلمرگ میں معمول کے مطابق شبانہ درجہ حرارت منفی2.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونا چاہئے۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 2.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے 1.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت6.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.1ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت7.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہونے سے گلیشئر قبل از وقت ہی پگھل جائیں گے جس سے آنے والے مہینوں میں پانی کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں