55

بارہمولہ میں لشکر معاون گرفتار

اسلحہ اورمجرمانہ موادبرآمد :پولیس
بارہمولہ:۱۸، مارچ//پولیس نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں لشکر طیبہ/ٹی آر ایف جنگجوئوں کے ایک معاون کو گرفتار کیا۔جے کے این ایس کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں، پولیس نے کہا کہ جمعرات کوکارہامہ کنزر بارہمولہ میں ملک دشمن عناصر کی نقل و حرکت سے متعلق مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، مذکورہ علاقے میں پولیس، 2آرآر اورسی آرپی ایف کی176ویں بٹالین کی طرف سے مشترکہ محاصرہ اور تلاشی مہم شروع کی گئی۔بیان کے مطابق تلاشی کے دوران، لشکر طیبہ/ٹی آرایف سے وابستہ جنگجوئوں کے ایک ساتھی وسیم احمد وار ولد محمد اسماعیل وار ساکنہ کارہامہ کنزر کو مشترکہ تلاشی پارٹی نے گرفتار کیا۔بیان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ، اے کے 47بندوق کے2 میگزین اور 20 زندہ راؤنڈ سمیت مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔اسی مناسبت سے پولیس تھانہ کنزر میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں