اوڑی میں وی ایل ڈبیلو کروڑوں روپے کے ہیرون سمیت گرفتار 54

پلوامہ میں لشکر طیبہ کے نیٹ ورک کا پردہ فاش

جنگجوئوں کے 6سرگرم معاونین گرفتار//پولیس
پلوامہ:۱۸، مارچ: جموں و کشمیر پولیس نے جمعہ کے روز پلوامہ میں لشکر طیبہ نیٹ ورک کاپردہ فاش کرنے کادعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ کے جنگجوئوں کے 6معاونین کو گرفتار کر کیا گیا۔جے کے این ایس کے مطابقپولیس کے ترجمان نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پلوامہ میں پولیس نے لشکر طیبہ کے ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا اورجنگجوئوں کے 6معاونین کو گرفتار کر کیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتارشدگان میں روف احمد لون عرف امجد ولد عبدالمجید لون ساکنہ لیہار کاکاپورہ، عاقب مقبول بٹ ولد محمد مقبول بٹ ساکنہ آلوچی باغ پانپور، جاوید احمد ڈار ولد غلام محی الدین ڈار ساکنہ لاروے کاکاپورہ، ارشد احمد میر ولد عبدالرشید میر ساکنہ پاریگام پلوامہ، رمیز راجہ ولد غلام احمد بٹ ساکنہ پاریگام پلوامہ اور سجاد احمد ڈار ولد غلام محی الدین ڈار ساکنہ لاروے کاکا پورہ شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران، یہ انکشاف ہوا کہ ملزمان جنگجوئوںکو رسد فراہم کرنے، پناہ گاہ فراہم کرنے، جنگجوئوں کی مالیات کا انتظام چلانے اور نوجوانوں کو ہائبرڈ جنگجوئوں کے طور پر کام کرنے کی ترغیب دینے میں ملوث تھے۔پولیس کے مطابق تفتیشی ٹیم کو یہ بھی معلوم ہوا کہ سبھی گرفتارملزمان لشکر طیبہ کے کمانڈر ریاض احمد ڈارعرف خالد عرف شیرازساکنہ سیتھر گنڈ کاکاپورہ پلوامہ کیلئے کام کر رہے تھے اور اس کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان لشکر کمانڈر کی ہدایت پر ضلع پلوامہ میں ملی ٹنسی کو جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔پولیس نے مزیدبتایاکہ اس مناسبت سے گرفتارشدگان کیخلاف پولیس تھانہ کاکہ پورہ پلوامہ میں ایف آئی آر نمبر19/2022 اور متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں