ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

10اور12ویں طلباء وطالبات کیلئے اسکول بدلنے کامعاملہ

   60 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

10اور12ویں طلباء وطالبات کیلئے اسکول بدلنے کامعاملہ

مائیگریشن سر ٹیفکیٹ سے متعلق نوٹیفکیشن18مارچ کوجاری ہوگی// بورڈ
سری نگر:۱۷،مارچ:کووڈ19سے پیداشدہ سنگین صورتحال اورسرمائی تعطیلات کے بعدکشمیروادی میں سبھی اسکول رواں ماہ کے اوائل سے کھل چکے ہیں اوردرس وتدریس کاعمل بھی احسن طریقے پرجاری ہے ،لیکن ایک اسکول سے نکل کردوسرے اسکول میں داخلہ لینے کے خواہشمند10اور12ویں جماعت میں زیرتعلیم سینکڑوں طلباء وطالبات ’مائیگریشن سر ٹیفکیٹ‘نہ ہونے کی وجہ سے سخت پریشانیوں میں مبتلاء ہورہے ہیں جبکہ ابھی تک ایسے طلبہ معمول کی تعلیم وتربیت سے بھی محروم ہیں ۔ ہائی اورہائراسکنڈری سطح کے اسکولوں میں زیرتعلیم دسویں اوربارہویں جماعت میں زیرتعلیم متعدد طلباء وطالبات اوراُن کے والدین نے بتایاکہ مائیگریشن سر ٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث کسی دوسرے اسکول میں داخلہ نہیں دیاجارہاہے اورنہ موجودہ اسکولوں سے ڈسچارج سر ٹیفکیٹ اجراء کی جاتی ہے ۔ایک سینئر صحافی الطاف حسین نے اسی نوعیت کی پریشانی کاذکر کرتے ہوئے بتایاکہ وہ اپنے بیٹے کاداخلہ دوسرے اسکول میں کراناچاہتاتھالیکن مائیگریشن سر ٹیفکیٹ آڑے آگئی ۔انہوںنے کہاکہ میرا بیٹا ابھی تک اسکول نہیں جاسکاہے ۔ صحافی الطاف حسین نے کہاکہ اسکول والے کہتے ہیں کہ مائیگریشن سر ٹیفکیٹ لیکر آجائیں اوربچے کی ڈسچارچ سر ٹیفکیٹ لے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ میرے بیٹے کاقیمتی وقت ضائع ہورہاہے ،کیونکہ مائیگریشن سر ٹیفکیٹ کے حوالے سے ابھی تک بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری نہیں کی ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسکولی طلباء و طالبات کی بورڈرجسٹریشن 9اور11ویں میں کی جاتی ہے اوراس لحاظ سے بورڈکے ریکارڈمیں طلبہ کااندراج متعلقہ اسکول کے ساتھ ہوجاتاہے ۔10اور12ویں جماعت میں زیرتعلیم سینکڑوں طلباء وطالبات کویہ پریشانی لاحق ہوئی ہے کہ مائیگریشن سر ٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے اُن کوموجودہ اسکولوں سے ڈسچارچ سر ٹیفکیٹ نہیں دی جاتی ہے اوربغیر ڈسچارج سر ٹیفکیٹ کے ایسے طلبہ دوسرے اسکولوںمیں داخلہ نہیں لے پارہے ہیں ۔اسبارے میں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے جوائنٹ سیکرٹری رجسٹریشن ومائیگریشن لال حسین نے بتایاکہ وہ اسکول بدلنے کے خواہشمند طلباء وطالبات کی پریشانی اورمشکل کوجانتے ہیں اوراسی بناء پر آج ہی ’مائیگریشن سر ٹیفکیٹ‘ سے متعلق نوٹیفکیشن کاڈرافٹ مرتب کیا گیا اورکل یعنی جمعہ بتاریخ18مارچ کومتعلقہ نوٹیفکیشن جاری اوراخبارات کے ذریعے مشتہر کرائی جائیگی ۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.