اوڑی میں وی ایل ڈبیلو کروڑوں روپے کے ہیرون سمیت گرفتار 47

نوگام انکاونٹر ، سنگبازی میں ملوث متعدد نوجوان گرفتار

جنگجو مخالف کارروائیوںکے دوران لوگ دو رہیں/ پولیس
سرینگر/17مارچ//پولیس نے بتایا ہے کہ نوگام انکاونٹر کے بعد پولیس اور فورسز پر سنگباری کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق نوجوانوں نے انکاونٹر کے دوران آپریشن پر معمور فوج اور پولیس پارٹی پر سنگباری کی اور اس طرح سے علاقے میںامن و قانون کی صورتحال بگاڑنے کی کوشش کی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ نوگام میں گزشتہ دنوں ہوئی تصادم آرائی کے دوران کچھ نوجوانوں نے فوج اور پولیس پر سنگبازی کی تھی جن کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 16مارچ کو سرینگر کے مضافاتی علاقہ نوگام میں تلاشی مہم کے دوران لشکری طیبہ کی زیلی تنظٰم ٹی آر ایف کے ساتھ وابستہ 3جنگجوئوں کو جاں بحق کیا گیا تھا ۔ اس دوران پولیس نے ایس او پیز کے تحت شہریوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے انکوانٹر سائٹ کے قریب کسی بھی سیولین کو جانے کی اجازت نہیں دی اور ضابطے کے مطابق انکاونٹر کی جگہ پر سائن بورڈ بھی لگائے گئے تھے تاکہ شہری اس جگہ سے دو ر رہیں تاکہ ملیٹنٹوں کی جانب سے کی جارہی گولہ باری کی زد میں آکر کسی شہری کو نقصان نہ پہنچے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ تاہم ایک بھیڑ جس میں زیادہ تر کم عمر لڑکے شامل تھے شنکر پورہ وانہ بل کے قریب جمعہ ہوئے جن کے پاس لاٹھیاں اور پتھر تھے جو فورسز اور پولیس پر سنگباری کا کریں کیوں کہ پولیس انہیں اس جگہ کے قریب جانے سے روک رہی تھی ۔ اس دوران مشتعل بھیڑ کو بھگانے کی غرض سے پولیس نے کئی شل بھی داغے جبکہ ایس او پیز کے تحت ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 46/2022آئی پی ایس کے تحت نوگام پولیس سٹیشن میں درج کیا گیا تھا ۔ اس ضمن میں ویڈیو کے ذریعے کچھ نوجوانوں کی شناخت کی گئی جن میں سے کئی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا جن سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ اس دوران سرینگر سٹی پولیس نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تصادم آرائی کی جگہ قریب جانے کی کوشش نہ کریں کیوں کہ اس سے فوج اور پولیس کو امن و قانون کی صورتحال برقراررکھنے میں دشواریاں پیش آتی ہیں دوسراآپریشن کی جگہ جانے سے شہریوں کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں