بچوں کیلئے ٹیکہ کاری مہم شروع ہونے پر لیفٹیننٹ گورنر کا ہیلتھ ورکروں کو مبارکباد 60

بچوں کیلئے ٹیکہ کاری مہم شروع ہونے پر لیفٹیننٹ گورنر کا ہیلتھ ورکروں کو مبارکباد

جموں کشمیر میں 12سے 14برس تک کے5لاکھ پچاس ہزار سے زائد بچوں کو ٹیکے لگائے جارہے ہیں
سرینگر/17مارچ// جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بچوں کیلئے ٹیکہ کاری مہم شروع ہونے پر ہیلتھ ورکروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوںنے مختلف صورتحال کا مقابلہ کرتے ہوئے ٹیکہ کاری مہم جاری رکھی اور آج جموں کشمیر میں کووڈ کے کیس قریب قریب ختم ہوئے ہیں۔ادھرجموںکشمیر میں 12سے 14برس تک کے بچوں کو کووڈ19مخالف انجکشن دینے کاگزشتہ روز باضابطہ آغاز ہوا ۔ اس دوران دونوں خطے میں ٹیکہ کاری کے 1600مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ سکولوں میں بھی ویکسنیشن مہم چلائی گئی ۔ پہلے دن جموں کشمیر میں مجموعی طور پر 10ہزار 7سو75بچوں کو ٹیکے لگائے گئے ہیں جن کی عمر 12سے 14برس تک تھی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی 12سال سے 14برس تک کے عمر کے بچوں کو کووڈ 19مخالف ٹیکے لگائے گئے ۔ اس ٹیکہ کاری مہم کیلئے جموں اور کشمیر کے مختلف اضلاع میں 1600مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سکولوں میں بھی ٹیکہ کاری کی مہم چلائی جارہی ہے ۔ اس ضمن میں شعبہ ہیلتھ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے سی این آئی کو بتایا ہے کہ بچوں کی ٹیکہ کاری کے پہلے دن مجموعی طور پر 10ہزار 775بچوں کو ٹیکے لگائے گئے ۔جموں و کشمیر میں 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے لیے 1600 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سکولوں میں ویکسینیشن مہم بھی چلائی جائے گی۔بدھ کے روز قومی حفاظتی ٹیکوں کے دن، جموں و کشمیر میں کووڈ سے بچاؤ کے لیے 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ویکسینیشن مہم شروع کی گئی۔ پہلے دن ریاست کے 20 اضلاع میں 10,775 بچوں کو کوربیویکس ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔ اس میں کٹھوعہ ضلع میں 1949 بچوں کو سب سے زیادہ خوراک ملی۔ بچوں کو Corbevax کی دونوں خوراکیں 28 دن کے وقفوں پر دی جائیں گی۔ حفاظتی ٹیکوں کی مہم آنے والے اسکولوں کے ساتھ طبی مراکز میں بھی جاری رہے گی۔ جموں و کشمیر میں اگلے چند دنوں میں اس عمر کے تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ بچوں کو کور کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔بدھ کو جموں و کشمیر میں پہلے دن 293، اننت ناگ میں 293، کولگام میں 433، شوپیاں میں 504، پلوامہ میں 332، سری نگر میں 276، بڈگام میں 454، بارہمولہ میں 1004، کپواڑہ میں 1429، بانڈی پورہ میں 30، بانڈی پورہ میں 30،41. ادھم پور میں 1249، راجوری میں 205، پونچھ میں 74، رام بن میں 643، ڈوڈہ میں 798، کشتواڑ میں 60، ریاسی میں 20 اور سانبہ میں 724 بچوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔اس دوران جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بچوں کی ٹیکہ کاری مہم شروع ہونے پر ہیلتھ ورکروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلتھ ورکروںنے مشکلات حالات اور موسمی صورتحال کی پرواہ کئے بغیر ٹیکہ کاری مہم جاری رکھی جس کی وجہ سے آج جموں کشمیر میں کووڈ کی صورتحال میں نمایاںبہتری آئی ہے اور آج کووڈ کے مثبت کیسوں کی تعداد کم ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں