شب برات کی تقریب آج وادی بھی میں منعقد کی جارہی ہیں 62

شب برات کی تقریب آج وادی بھی میں منعقد کی جارہی ہیں

سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرتبل ، جامع مسجد سرینگر میں منعقد ہوں گی
سرینگر/17مارچ//شب برات کل جمعہ کو بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔اس سلسلے میں دنیا بھر کے ساتھ ساتھ وادی بھر میں بھی خصوصی تقاریب کا اہتمام کیاجارہا ہے اور وادی میں شب برات کی سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرتبل اور جامع مسجد سرینگر میں منعقد کی جارہی ہے جبکہ دیگر مساجد ، خانقاہوں، زیارتگاہوں اور آستانوں میں بھی رات بھر شب خوانی کا اہتمام کیا جائے گا جس دوران توحید پرست درودوازکار ، ختمات المظمات اور ذکر کی محفلوں میں محو رہیں گے ۔اس ضمن میں سرکاری سطح پر بھی انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ ذائرین کو کسی بھی طرح کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شب برات کل یعنی18مارچ بروز جمہ کو دنیا بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر اور لداخ باالخصوص وادی کشمیر میں بھی منایا جارہا ہے ۔ اس شب کے سلسلے میں وادی بھر کی مساجداور دیگر عبادتگاہوںمیں اللہ کے حضور لوگ اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرتے ہیںاور رات بھر شب خوانی میں گزار کر اللہ تعلیٰ سے دنیا و آخرت کی فلاح و بہبود اور ایمان میں اضافہ کی دعائیں مانگتے ہیں۔ اس ضمن میں وادی کشمیر میں سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل اور جامع مسجد سرینگر میں منعقد کی جارہی ہے جہاں وادی کے اطراف و اکناف سے لوگ آکر اس مقدس محفل میں حاضر ہوکر اپنے گناہوں کی بخشش طلب کریں گے۔ اس روز درگاہ حضرتبل تک پہنچنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی بس سروس بھی چلائی جاتی ہے جبکہ دیگر محکمہ جات بھی اپنی خدمات انجام دیتے ہیں ۔ درگاہ حضرتبل بل اور جامع مسجد سرینگر کے علاوہ جناب صاحب صورہ، آثار شریف پنجورہ شوپیاں، آستان عالیہ خانقاہ معلی سرینگر، آستان عالیہ سید صاحب سونہ وار، آستان عالیہ دستگیر صاحب خانیار، آستان عالیہ دستگیر صاحب امیراکدل کے علاوہ دیگر اہم عبادتگاہوں اور تمام ضلع ہیڈ کوارٹروں کی جامع مساجد میں بھی شب برات کے سلسلے میں شب خوانی ہوگی اور ذکر و ازکار ، درودوسلام ، خطمات المعظمات کی محفلیں آراستیں ہوں گی ۔ عبادتگاہوں میں ایمہ مساجد،علمائے کرام شب برات کی خصوصیت اور فضیلت پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے توحید پرستوں کو اس رات کے مقاصد سے روشناس کرائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں