وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں 48

آئندہ ایک ہفتے تک مجموعی طور پر موسم خشک

تاہم 19اور20 مارچ کو بارشیں متوقع
سرینگر/17مارچ//خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ وادی کشمیر میںماہ مارچ میں معمول کے درجہ حرارت سے دن کا درجہ حرارت 10ڈگری اوپر درج کر لیا گیا جبکہ گزشتہ دن 129دنوں کے بعد دن اور رات کے درجہ حرارت میں کافی تیزی درج کر لی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ دن میںکھلی دھوپ نکلنے سے بہار جیسا سماں دیکھنے کو ملا ۔ دن بھی کھلی دھوپ نکلنے کے نتیجے میں لوگوں نے راحت کی سانس لی جبکہ رات کے درجہ حرارت میں قابل قدر بہتری ریکارڈ کی گئی ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال میں فی الحال کسی بھی طرح کی تبدیلی کا کوئی امکان ظاہر نہیںکیا ہے ۔ وادی کشمیر میں جمعرات کو بھی جموں و کشمیر میں خوشگوار موسم جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں دن کا درجہ حرارت معمول سے دس ڈگری زیادہ ریکارڈ ہو رہا ہے جبکہ شبانہ درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ ہی درج ہو رہا ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ 19 اور20مارچ کو بارشیں متوقع ہیں جس سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ مارچ بارشوں کا مہینہ ہوتا تھا لیکن امسال اس ماہ کے دوران خاص بارشیں نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات کے 7.9ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 7.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 6.4ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن کے لیے درجہ حرارت معمول سے 3.4ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔کوکرناگ میں بھی کم سے کم 7.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جیسا کہ گزشتہ رات تھا اور یہ موسم کے اس وقت کے دوران معمول سے 4.2ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ مشہور سیاحتی مرکز پہلگام میں کل رات 1.8ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت معمول سے 2.0ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔اسی طرح سے گلمرگ میں گزشتہ رات 1.8ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 4.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں