ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

جموں کشمیر کی صورتحال کافی بہتر

   78 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

جموں کشمیر کی صورتحال کافی بہتر

ڈرونز کا خطرہ حقیقی ، سرحدوں پر ڈرون خطروں کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے ڈرون تیار کر رہے ہیں / ڈی جی سی آر پی ایف

سرینگر/16مارچ/جموں کشمیر کی صورتحال کافی بہتر ہے اور آئے روز اس میں بہتری آ رہی ہے کی بات کرتے ہوئے ڈی جی سی آر پی ایف کلدیپ سنگھ نے کہا کہ سرحدوں پر ڈرون خطروں کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے ڈرون تیار کر رہے ہیں ۔سی این آئی کے مطابق سی آر پی ایف کے 83یوم تاسیس سے قبل نئی دلی میں تیاریوں کا جائیزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر کی صورتحال کافی بہتر ہے اور آئے روز اس میں بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ ڈی جی سی آر پی ایف نے کہا کہ سی آر پی ایف پولیس و سیول انتظامیہ کے ساتھ مل کر جموں کشمیر کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے ۔ سی آر پی ایف اہلکار کی ہلاکت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلے مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کم قلیل مدت میں سی آر پی ایف اہلکار کی ہلاکت میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملی ٹنٹ نظر رکھیں ہوئے ہیں کون آرہا ہے اور کون جا رہا ہے اور سی آر پی ایف اہلکار جونہی چھٹی پر گھر پہنچ گیا تو اس کو از جاں کیا گیا ۔ایک اور سوال کے جواب میں ڈی جی سی آر پی ایف نے کہا کہ ملی ٹنٹوں کا کوئی مذہب نہیںہوتا ہے اور وہ کسی بھی جگہ پنا ہ لیتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ تاہم میںیقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ جہاں کہیں بھی ہونگے ان کو بخشا نہیںجائے گا ۔ امرناتھ یاترا کے بارے میںپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی اس معاملے میں بات کرنا قبل از وقت ہو گا کیونکہ ابھی سی آر پی ایف کو اس حوالے سے کوئی حکمنامہ جاری نہیںکیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اس پار سے درنداز ی کی کوششیں جاری ہے اور درانداز ا س پار داخل ہونے کی کوششوں میں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر سیکورٹی فورسز متحرک ہے اور ایسی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ڈرونز کا خطرہ حقیقی ہے لیکن زمینی سطح پر ان خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.