ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

صحافتی اقدار اور اصولوں کا دفاع و تحفظ

   105 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

صحافتی اقدار اور اصولوں کا دفاع و تحفظ

اردو صحافیوں کوبدلتے منظر نامے سے ہم آہنگ کرنا ترجیج// انجمن اردو صحافت
سرینگر/12مارچ/جموں کشمیر میں صحافتی اقدار اور اصولوں کے دفاع اور تحفظ کو عزم دہراتے ہوئے انجمن اردو صحافت نے کہا کہ اردو صحافیوں کو انکا جائز مقام دلانے اور انہیں صحافت کے بدلتے منظر نامے سے ہم آہنگ کرنا ترجیجات میں شامل ہوگا۔اس دورانصحافتی،سیاسی ،سماجی،ادبی اور تجارتی جماعتوں نے انجمن اردو صحافت کے نو منتخب صدر ریاض ملک اور جنرل سیکریٹری بلال فرقانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ صحافی جمہوریت کے چوتھے ستون کو مظبوط و مستحکم بنانے کیلئے اپنا رول ادا کرینگے۔ سی این آئی کو موصولہ بیان کے مطابق جموں کشمیر میں صحافیوں کی سب سے بڑی ایسو سی ایشن انجمن اردو صحافت کے انتخابات میں سنیئر صحافیوں ریاض ملک کے صدر اور بلال فرقانی کے جنرل سیکریٹری کے علاوہ دیگر نئی نظم منتخب ہونے پر مبارکبادی کا سلسلہ دوسری روز بھی جاری رہا۔سی پی آئی ایم کے سنیئر لیڈر اور گپکار اعلامیہ کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے ریاض ملک اور بلال فرقانی کو بالترتیب انجمن اردو صحافت کے صدر اور جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کہ منتخب افراد صحافیوں کی صیح سمت میں ترجمانی کریں گے،اور صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا رول ادا کریں گے۔جموں کشمیر اردو کونسل نے انجمن اردو صحافت کے نو منتخب عہداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انجمن کے اولین صدر اورسینئرصحافی ریاض ملک اور سابق صوبائی صدر کشمیر بلال فرقانی کوجنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیںاس یقین کا اظہار کرتے ہیں کہ یہ انجمن آنے والے وقت میں بھی اردو زبان، و ادب اور اردو صحافت کے فروغ کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی۔ عوامی نیشنل کانفرنس کے سنیئر نائب صدر مظفر شاہ،اپنی پارٹی لیڈر انجینئر نذیر احمد یتو اور لوک جن شکتی پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری سنجے صراف نے بھی نو منتخب عہداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صحافی عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا رول ادا کرئنگے۔ سابق ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات خواجہ فاروق احمد رینزو، کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفکچرس فیڈریشن دھڑے کے صدر شاہد حسین اور جنرل سیکریٹری حاجی نثار، کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شاہدار،اکنامک الائنس سوپور کے سربراہ حاجی محمد اشرف گنائی،ساوتھ سٹی ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے صدر صوفی محی الدین، آل ٹریڈ اینڈ ٹرانسپورٹ بٹہ مالو کے صدر پیر امتیاز الحسن، کشمیر ریٹیلرس ایسو سی ایشن کے صدر فرحان کتاب،کشمیر شکاری ایسو سی ایشن کے صدر حاجی ولی محمد،کشمیر ہول سیل مٹن ڈیلرس ایسو سی ایشن کے معراج الدین گنائی،سینٹرل کانٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے سیکریٹری ارشد احمد بٹ،کانٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین محمد جیلانی پرزہ،کشمیر پریس فوٹو گرافرس ایسو سی ایشن کے صدر فاروق جائوئد،معروف صحافی ریاض مسرور اور دیگر لوگوں نے ریاض ملک اور بلال فرقانی کو مبارکباد پیش کی۔اس دوران نو منتخب صدر ریاض ملک نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوے کہا کہ اردو ں صحافیوں کے مسائل کا ازالہ نئی نظم کیلئے ترجیج ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تمام صحافیوں نے عدیم الفرصت ہونے کے باوجود رائے دہندگی کا حق ادا کیا،جو جمہوریت کی نشانی ہے۔نو منتخب جنرل سیکریٹری بلال فرقانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اردو صحافیوں کو انکا جائز مقام دلانے اور انہیں صحافت کے بدلتے منظر نامے سے ہم آنگ کرنا ترجیجات میں شامل ہوگا۔بلال فرقانی نے عامل صحافیوں کے مسائل اور اہلیت سازی کیلئے بھی انجمن محو جہدوجہد رے گی۔

متعلقہ خبریں

ولر اردو ادبی فورم کشمیر ……………2022 نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر.

ولر اردو ادبی فورم کشمیر ……………2022 نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر.

ولر اردو ادبی فورم کشمیر ……………2022 نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.