یوم بحریہ کے موقعے پر وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کی مبارکباد 59

مہاتما گاندھی کا خواب مرکزی سرکار پورا کرنے کیلئے کوشاں

ہم خود کفیل بھارت کے خواب کی تکمیل کیلئے ہرممکن اقدم اُٹھارہے ہیں/وزیر اعظم

سرینگر/12مارچ/خود کفیل بھارت مہاتما گاندھی کا خواب تھا جس کو پورا کرنے کیلئے موجودہ مرکزی سرکار ہر ممکن اقدامات اُٹھارہی ہے ۔ ان باتوں کااظہار وزیراعظم نریندر مودی نے سنیچرکے روز ڈانڈی مارچ کی 92 ویں برسی پر مہاتما گاندھی اور دیگران کو خراج عقیدت پیش کرنے کے دوران کیا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نے 2019 کی اپنی تقریر بھی شیئر کی، جب انہوں نے نیشنل سالٹ ستیہ گرہ میموریل کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا’’ گاندھی جی اوران تمام عظیم شخصیات کو خراج عقیدت ،جنہوں نے ناانصافی کی مخالفت کرنے اور ہمارے ملک کے وقار کی حفاظت کے لیے ڈانڈی مارچ کیا۔ سنہ 2019 کی اپنی تقریر کا اشتراک کر رہا ہوں جب ڈانڈی میں نیشنل سالٹ ستیہ گرہ میموریل قوم کو وقف کیا گیا تھا ‘‘۔ڈانڈی مارچ مہاتما گاندھی کی قیادت میں نوآبادیاتی ہندوستان میں ایک غیرمتشدد سول نافرمانی کی تحریک تھی، جو 12 مارچ 1930 کو شروع ہوئی اور 6 اپریل 1930 تک جاری رہی۔ضلع ڈانڈی نوساری کے جلالپور تعلقہ کا ایک گاؤں ہے۔ یہ بحیرہ عرب کے ساحل پر واقع ہے۔ اسے دنیا بھر میں اس وقت اہمیت حاصل ہوئی جب بابائے قوم نے ڈانڈی مارچ کے طور پر اسے منتخب کیا۔وزیر اعظم جی ایم ڈی گراو نڈ پر گجرات مہا پنچایت سیملن سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گرام سوراج کے باپوکے خواب کو پورا کرنے کیلئے، پنچایتی راج نظام، بڑی اہمیت کا حامل ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں گجرات، پنچایتی راج نظام میں خواتین کی نمائندگی پیش پیش ہے۔ نریندرمودی نے کووڈ19- وبا کی روک تھام کیلئے بیداری کا اظہار کرنے پر ملک کے دیہی عوام کی بھی تعریف کی۔ وزیراعظم نے، پنچایت ارکان سے کہا کہ وہ چھوٹے چھوٹے اقدامات کے ذریعے، گاوں کی بہتری کیلئے کام کریں۔ انہوں نے دیہی عوام اور پنچایت ارکان سے کہا کہ وہ دیہی اسکولوں کی بہتری، پانی کے تحفظ، قدرتی زراعت اور شجرکاری کیلئے کام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں