کولگام کے چیان دیوسر علاقہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین معرکہ آرائی 50

دھمکیاں ملنے کے بعد

 پنچوں اور سرپنچوں کو محفوظ رہائشی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری / آئی جی پی کشمیر
سرینگر/12مارچ/ پنچوں اور سرپنچوں کو ملی ٹنٹوں کی جانب سے دھمکیاںملنے کے بعد ان کی محفوظ رہائشی سہولیات کیلئے سرینگر اور دیگر ضلعی ہیڈکواٹروں پر انتظام کیا جا رہا ہے کی بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے کہا کہ کولگام میںمارے گئے سرپنچ کو بھی سرینگر میں رہائش کی سہولیات فراہم کی گئی تھی تاہم و ہ پولیس کو مطلع کئے بغیر ہی کولگام کیلئے روانہ ہوا تھا ۔ اسی دوران انہوںنے کہا کہ کشمیر میں سرگرم غیر ملکی جنگجو مقامی عساکر کے ہمراہ امن و امان میں خلل ڈالنے کیلئے عبادت گاہوں کا غلط استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا مزید کہا کہ ہند وارہ ، پلوامہ او ر گاندربل میں تین مسلح جھڑپوں کے دوران اعلیٰ جیش کمانڈر خالد بھائی سمیت چار جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر کے ٹائیگور ہال میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ پنچ اور سرپنچ جن کی جان کو خطرہ محسوس ہو رہا ہے انہیں سرینگر اور دیگر ضلعی ہیڈ کواٹروں پر محفوظ رہائشی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکر سرپنچ اور پنچ اب عسکریت پسندوں کے نشانہ بن رہے ہیں اور ان پر حملہ کرنے میں عسکریت پسندوں کو آسانی ہوتی ہے ۔ کولگام میں گزشتہ شام مارے گئے سرپنچ کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں آئی جی پی کشمیر نے بتایا کہ مہلوک سرپنچ کو سرینگر میں رہائش کیلئے سہولیات فرامہم کی گئی تھیں تاہم وہ پولیس کو بنا مطلع کئے ہی کولگام گیا تھا ۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ جمعہ کی شام پلوامہ ،گاندربل اور ہند وارہ میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاعات ملنے کے بعد پہلے پلوامہ کے چیو اکلان علاقے میں آپریشن عمل میں لایا گیا جس دوران وہاں جھڑپ ہوئی اور جھرپ میں اعلیٰ جیش کمانڈر خالد بھائی ساکنہ پاکستان اور اس کا ساتھی یاقب مشتاق ساکنہ کریم آباد پلوامہ مارا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ خالد بھائی جنوبی کشمیر میں سال 2018سے سرگرم تھا اور یاقب احمد زاہد وانی کے بعد جیش کا ضلع کمانڈر تھا ۔ آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ اب وقت میں کریم آباد پلوامہ جیش محمد کا گڑھ تھا تاہم اب کریم آباد میں کوئی بھی جیش جنگجو سرگرم نہیںتھا ۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے ایک اور جھڑپ ہند وارہ میںہوئی جہاں لشکر طیبہ کا ایک جنگجو مارا گیا جبکہ گاندربل میں بھی جھڑپ ہوئی جس دوران ایک ملی ٹنٹ مارا گیا ۔ آئی جی پی کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ پلوامہ جھڑپ کے دوران ایک جنگجو روف احمد پستول سمیت زندہ گرفتار کیا گیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر نے مزید کہا کہ آج کل ایک غیر ملی جنگجو دومقامی عساکر کے ساتھ اُس پار سے ملی رہی ہدایت کے ساتھ کشمیر کی عبادت گاہوںکا غلط استعمال کرتے ہیںتاکہ یہاں امن و امان میں رخنہ ڈالا جائے تاہم انہوںنے کہا کہ اس طرح کی کسی بھی کوشش کا کامیاب نہیںہو نے دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز ایسی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے متحرک ہے جس کی مثال ہم نے پلوامہ اور سرینگر میں پیش کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں