ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

پلوامہ ، ہند وارہ اور گاندربل میں مسلح تصادم آرائیاں

   79 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

اونتی پورہ میں مسلح تصادم آرائی کا آغاز

اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت لشکر اور جیش محمد سے وابستہ چار جنگجو جاں بحق ، ایک زند ہ گرفتار / پولیس
سرینگر/12مارچ/وادی کے شمال و جنوب میں جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ جنوبی ضلع پلوامہ کے چیوکلان ، گاندربل کے سرچھ اور ہند واہ کے ناچہامہ راجور علاقوں میں تین الگ الگ مسلح تصادم آرائیوں میں اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت چار جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کو زندہ گرفتار کر لیا گیا ۔ آئی پی کشمیر وجے کمار نے تین جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جیش کمانڈر جنوبی کشمیر میں سال 2018سے سرگرم تھا جبکہ ایک جنگجو کو پستول سمیت جھڑپ کے مقام پر حراست میںلیا گیا ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ پلوامہ کے چیواکلان راجپورہ علاقے میں جنگجوئوں کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے جمعہ کی شام دیر گئے علاقے میںتلاشی آپریشن عمل میںلایا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں کافی دیر تک سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن عمل میںلایا اور جونہی تلاشی آپریشن کے دوران اس جگہ کی جانب پیش قدمی کرنے کی کوشش کی جہاں جنگجوئوں چھپے بیٹھے تھے تو وہاں موجود جنگجوئوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا ۔ذرائع کے مطابق علاقے میں مختصر جھڑپ کے بعد وہاں خاموشی چھا گئی جس کے بعد محاصرے میں پھنسے جنگجوئوںکو خود سپردگی کی بھی پیشکش کی تاہم انہوں نے وہ ٹھکرادی اور بعد میں ایک مرتبہ پھر وقفے وقفے سے دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسی دوران فورسز کی مزید کمک علاقے کی طرف روانہ کی گئی اورجنگجوئوںکے خلاف کارورائی تیز کر دی گئی اور علاقے میں رات بھر وقفے وقفے سے گولیوں کا تبادلہ جاری رہا جبکہ مسلح جنگجوئوں نے ایک دارالعلوم میںپنا ہ لی تھی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سنیچروار کی اعلیٰ الصبح جونہی علاقے میںگولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے دو جنگجوئوں کی نعشیں بر آمد کر لی گئی جبکہ جھڑپ کے مقام سے ایک جنگجو کو زندہ حراست میں لیا گیا ۔ جھڑپ میںمارے گئے دو جنگجوئوں کی شناخت اعلیٰ جیش کمانڈر خالد بھائی ساکنہ پاکستان اور اس کا ساتھی یاقب مشتاق ساکنہ کریم آباد پلوامہ کے بطور ہوئی جبکہ ایک جنگجو روف احمد پستول سمیت زندہ گرفتار کیا گیا ۔ جیش کمانڈر خالد بھائی کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ جنوبی کشمیر میں سال 2018سے سرگرم تھا اور یاقب احمد زاہد وانی کے بعد جیش کا ضلع کمانڈر تھا ۔اسی دوران درمیانی رات کو راجوار ہندواڑہ میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اس علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر اْنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔ تو اسی دوران خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں پا کر ملی ٹینٹوں نے اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہونے کی بھر پور سعی کی۔پولیس ذرائع کے مطابق حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے اْنہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔ذرائع کے مطابق علاقے میں کچھ وقت تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں ایک جنگجو مارا گیاجس کی شناخت سہیل احمد ولد گلزار احمد گنائی ساکنہ تری گام کولگام کے بطور ہوئی ہے اور مہلوک جنگجو کا تعلق عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ ہے ۔ مذکورہ جنگجو کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ کچھ دنوں قبل ہی گھر سے لاپتہ ہونے کے بعد عسکری صفوں میں شامل ہو گیا تھا ۔ اسی طرح سے تیسری جھڑپ میں گاندربل کے نونر علاقے میں بھی سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم آرائی میں ایک ملی ٹینٹ ہلاک ہوا جس کی شناخت فوری طور پر نہیںہو سکی ۔ آئی جی پی کشمیر نے تینوں مقامات پر جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طورپر جمعہ اور سنیچروار کی درمیانی رات کو جنوبی ، شمالی اور وسطی کشمیر میں تین مقامات پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا جس دوران جیش اور لشکر طیبہ سے وابستہ 4 ملی ٹینٹ مارے گئے جبکہ ایک کو زندہ گرفتار کر لیا گیا ۔ آئی جی پی کشمیر کے مطابق پلوامہ جھرپ میں اعلیٰ جیش کمانڈر خالد بھائی ساکنہ پاکستان اور اس کا ساتھی یاقب مشتاق ساکنہ کریم آباد پلوامہ مارا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ خالد بھائی جنوبی کشمیر میں سال 2018سے سرگرم تھا اور یاقب احمد زاہد وانی کے بعد جیش کا ضلع کمانڈر تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے ایک اور جھڑپ ہند وارہ میںہوئی جہاں لشکر طیبہ کا ایک جنگجو مارا گیا جبکہ گاندربل میں بھی جھڑپ ہوئی جس دوران ایک ملی ٹنٹ مارا گیا ۔ آئی جی پی کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ پلوامہ جھڑپ کے دوران ایک جنگجو روف احمد پستول سمیت زندہ گرفتار کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.