61

محکمہ زراعت کی جانب سے وانپورہ پلوامہ میں جانکاری کیمپ کا انعقاد

کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے کیمپ میں شرکت کی

پلوامہ/ تنہا ایاز/ ضلع پلوامہ کے وانپورہ علاقے میں محکمہ زراعت کی جانب سے ایک روزہ جانکاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں چیف ایگریکلچر آفیسر پلوامہ غلام محمد دھوبی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ میں محکمہ زراعت سبزی کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے تندہی سے کام کر رہا ہے اس حوالے سے محکمہ ایگریکلچر زون نیوہ پلوامہ کے زہر ایتمام سے وانپوہ گاوں میں جنکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے اس جنکاری کیمپ میں شرکت کی۔اس موقے پر وانپورہ علاقے کو ماڈل آرگینک زمرے میں لایا گیا۔اس موقع پر مقررین نے نامیاتی سبزیوں کی کاشت کی اہمت پر روشنی ڈالی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگریکلچر آفیسر پلوامہ غلام محمد دھوبی نے کہا کہ محکمہ نے 400 کنال اراضی کو فلحال اس زمرے میں لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا نامیاتی سبزی کو اگانے کیلئے کسانوں کو جو بھی ضرورت پڑے گی وہ محمکہ زراعت کی طرف سے انہیں فراہم کیا جائے گا۔ نمائندے تنہا ایاز مطابق اس تقریب پر ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر پلوامہ شہنواز احمد شاہ اور ایس ڈی اے او کاکاپورہ محمد شفیع کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں