58

کرشن چندر میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ میں عالمی یومِ خواتین منایا گیا ۔

کالج کے این ایس ایس یونٹ نے کیا اس موقع پر خاص تقریب کا انعقاد  ۔

ماجد چوہدری

پونچھ۰۸ مارچ ۲۰۲۲// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے کرشن چندر میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ میں عالمی یومِ خواتین منایا گیا جبکہ اس موقع پر کالج کے این ایس ایس یونٹ کی جانب سے پروگرام آفیسر پروفیسر فتح محمد عباسی و پروفیسر نصرت کوثر کی زیرِ نگرانی ایک خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا جبکہ شکشت بھارت کلب نے بھی اس تقریب میں این ایس ایس یونٹ کا تعاون کیا ۔

اس تقریب میں این ایس ایس یونٹ کی جانب سے ” اکیسویں  صدی میں خواتین کے لیے مقابلے اور مواقع ” کے موضوع پر ایک سمپوزیم کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں کالج کے عزیز طلباء و طالبات نے حصہ لیتے ہوئے عالمی یومِ خواتین کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

اس تقریب کی صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسر ایم ایچ شاہ نے کی جبکہ پروگرام کی کاروائی کی خدمات کو پروفیسر فتح محمد عباسی و پروفیسر نصرت کوثر  نے بخوبی انجام دیا۔

پروگرام کی دو سیشنز میں ڈاکٹر بشارت و رجنی سیہگل بطور مہمانِ خصوصی کے طور پر شامل رہے جبکہ پروفیسر مشتاق شاہ بھی ایک سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی کے طور پر شامل رہے ۔

تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اور مختلف ادوار سے گزرتے ہوئے جس میں تقریب میں شریک شرکاء نے آج کے دن کی مناسبت سے تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ کئی دیگر مقابلوں کا اہتمام بھی کیا جس میں کالج کے طلباء و طالبات و این ایس ایس رضاکاروں نے شرکت اختیار کی ۔

اس تقریب میں کالج کا تدریسی و غیر تدریسی عملہ بھی شامل رہا اور آخر میں مقابلوں میں شرکت کر بہترین کارگردگی کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے اور اعزازات سے بھی نوازا جبکہ شکریہ کے کلمات سے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں