کئی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ، عوام نے کاموں کو تاریخی بتایا ۔
ماجد چوہدری
پونچھ۰۹ مارچ ۲۰۲۲// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے انڈین نیشنل کانگریس کے ضلع صدر و رُکن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ چوہدری عبدالغنی نے ایک ہفتے کے دوران متعدد پنچایتوں کا تفصیلی دورہ کیا جن میں گُنڈی ، جھلاس ، درہ دولیاں ، کنوئیاں ، کسلیاں ، کھڑی ، کرماڑہ شامل ہیں جن میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جبکہ اس دوران عوام دربار منعقد کر عوام کی شکایات سماعت کر انہیں موقع پر حل کروایا اور باقی کو جلد حل کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔
عوام نے انکا والہانہ استقبال کیا اور اس دوران عوام کی جانب سے بھی تمام پنچایتوں سے انہیں بہترین جواب ملا اور سبھی عوام کی پنچایتوں نے چوہدری عبدالغنی کے کام کو تاریخی قرار دیا جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ سینکڑوں افراد نے انکی بہترین کارگردگی کو دیکھتے ہوئے اپنی سیاسی جماعتوں کو خیرباد کہہ کر چوہدری عبدالغنی کی قیادت کو بھی قبول کرلیا ۔
چوہدری عبدالغنی کی قیادت قبولنے والے افراد نے بتایا کہ وہ کئی سیاسی جماعتوں اور لیڈران کے ساتھ وابستہ رہے لیکن کبھی انکے بنیادی مسائل بھی حل نہیں ہو پائے اور پچھلے ایک سال سے جب سے چوہدری عبدالغنی ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ کے رُکن بنے ہیں انہوں نے اتنی شدّت سے ترقیاتی کام کروائے ہیں جنہوں نے انہیں متاثر کر چوہدری عبدالغنی کی قیادت کو قبول کرنے پر آمادہ کردیا اور پہلی بار کسی لیڈر نے انکا دل جیتا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ پونچھ اور ننگالی بلاک میں جتنی سڑکوں کا کام پچھلے ایک سال میں ہوا ہے اتنا پورے ضلع میں کئی سالوں میں بھی نہیں ہوا کیونکہ چوہدری عبدالغنی جیسا بہترین لیڈر پورے جموں و کشمیر میں نہیں ۔
چوہدری عبدالغنی نے بھی تمام لوگوں کے سبھی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کو دہرایا اور نئے شامل افراد کا استقبال بھی کیا ۔
انکے ہمراہ جنرل سیکریٹری گلزار جٹ نے بھی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تمام مطالبات کو پورا کریں گے ۔