ہندوستان ہر شعبے میں نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کررہا ہے 69

پرائیویٹ میڈیکل کالج کی نصف سیٹوں پر لگے گی سرکاری کالج جتنی فیس//مودی

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں نصف سیٹوں پر سرکاری میڈیکل کالج جتنی ہی فیس لگے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرکے اس کی جانکاری دی ہے۔ کچھ دن پہلے ہی حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ لیا ہے، جس کا بڑا فائدہ غریب اور متوسط طبقہ کے بچوں کو ملے گا۔ وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ہم نے طے کیا ہے کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں نصف سیٹوں پر سرکاری میڈیکل کالج کے برابر ہی فیس لگے گی۔ پی ایم مودی نے جن اوشدھی دیوس کے موقع پریہ اعلان کیا۔گزشتہ کئی ماہ سے میڈیکل کی فیس کو لے کر ہنگامہ ہوا تھا۔ گارجین اور طلبا مسلسل میڈیکل کالج کی فیس کو کم کرنے کے مطالبہ میں مصروف ہوئے تھے۔ ایسا امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ حکومت اس بارے میں کوئی بڑا قدم اٹھا سکتی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان حکومت مستقبل کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہیلتھ سیکٹر کو مضبوط بنانے کے لئے قدم اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد دہائیوں تک پورے ملک میں صرف ایک ایمس تھا، لیکن حکومت کے مضبوط ارادوں کی وجہ سے آج 22ایمس ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں