56

سوپور اوراودھم پورمیں4منشیات اسمگلر گرفتار

1560 نشہ آور ٹیکے اورہیروئن برآمد
سری نگر:۷، مارچ//ٹنل کے آرپارمنشیات اسمگلروںکیخلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سوپور اوراودھم پورمیں4منشیات فروشوں کوگرفتار کرکے اُن کی تحویل سے نشہ آورادویات اور ہیروئن برآمد کرکے ضبط کی ۔جے کے این ایس کے مطابق منشیات کی وبا کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کیلئے جموں وکشمیر پولیس کی وادی گیر مہم بڑے پیمانے پر جاری ہے۔اس مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور ادویات ضبط کئے ہیں۔ایک پولیس ترجمان نے پیر کو بتایا کہ ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سوپور کے بجہ بل کرانسگ پر ناکہ لگا یا اور اس دوران ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا۔بیان کے مطابق پولیس پوسٹ فروٹ منڈی کو منشیات فرش کے بارے میں ایک مخصوص اطلاع موصول ہوئی جس پرڈی اُو پولیس پوسٹ فروٹ منڈی نے اپس ڈی پی او سوپور اور ایس ایچ او سوپور کی نگرانی میں وجبل کراسنگ پر ناکہ چ لگا کر تلاشی شروع کی ۔دوران تلاشی پولیس نے ایک گاڑی زیر نمبرDLTCT3-3503 کو روک نے کا اشارہ کیا جس پر ڈرائیور نے بھاگنے کی کوشش کی ۔ تاہم پولیس پارٹی نے اس کوترتیب سے پکڑ کر تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے1560 نشیلی ٹیکے برآمد ہوئے۔ پولیس نے اس کو گرفتار کیا۔ اس کی شناخت جمشید احمد ملک عرف بیٹہ بکرا ولد غلام محمد ملک ساکن اچھہ بل سوپور کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سوپور میں ایف ائی نمبر42/2022کومتعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔پولیس نے لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے علاقوں کے منشیات فروشوں کے بارے میں معلومات کے ساتھ آگے آئیں تاکہ معاشرے سے منشیات کو ختم کیا جا سکے۔اس دوران ادھم پور میں3 منشیات فروش ہیروئن کے ساتھ گرفتارکیاگیا۔پولیس نے بتایاکہ ادھم پور ضلع میں پیر کو دو الگ الگ واقعات میں 3 منشیات فروشوں کو ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ سنبل روڈ پر معمول کی گشت کے دوران، پولیس اہلکاروں نے آصف حسین نامی ایک شخص کو پکڑ لیا، جس نے انہیں دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی۔تلاشی کے دوران اس سے ہیروئن برآمد ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ اسے گرفتار کر لیا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ دوسرے واقعے میں، ایک پولیس پارٹی نے2 مشکوک افراد سنیل ملک اور سمائل گل کو سالین تالاب روڈ پر روکا۔تلاشی کے دوران دونوں سے ہیروئن برآمد ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔دریں اثناء منشیات کے کاروبار کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اور معاشرے سے منشیات کو ختم کرنے کیلئے پولیس اسٹیشن پانپور نے حال ہی میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش منظور احمد میر عرف منہ ٹائیگر ولد عبدالخالق میر ساکن کد لہ بل پانپور کو گرفتار کیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہ این ڈی پی ایس اور چوری سے متعلق کئی مقدمات میں ملوث تھا۔متعدد ایف آئی آرز میں ملوث ہونے کے باوجود ملزم پانپور کے علاقے میں مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے دوبارہ منشیات کے استعمال کو فروغ دے رہا تھا۔اس سلسلے میں متعلقہ حکام نے اس کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا جس کے تحت اس کوحراست میں لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایک اور ملزم جسکی شناخت شبیر احمد نجار ولدغلام احمد نجارساکن ووئین پانپور کے نام سے ہے جس پر بھی پی ایس اے نافذ کیا گیا ،جو کہ رہا شدہ دہشت گر د ہے ۔پانپور علاقے کے عوام نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کے کردار کو سراہا۔منشیات فروشوں کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یقین دلانا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں