سری نگر:۲، مارچ//پلوامہ ضلع کے کھریو علاقے میں بدھ کو مشتبہ طورپر دم گھٹنے کی وجہ سے ایک سیکورٹی گارڈ کی موت ہوگئی جبکہ دوسرے کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق کھریو کے علاقے میں ایک سیمنٹ فیکٹری میں تعینات دونوں سیکورٹی گارڈس کو ان کی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔انہیں قریبی پرائمری ہیلتھ سنٹر کھریو منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک سیکورٹی گارڈ غلام حسن گنائی ولد محمد جمال ساکن براری پورہ ہندواڑہ کوڈاکٹروں مردہ قرار دیا۔بتایاجاتاہے کہ اسکی موت کی وجہ دم گھٹنا ہے۔ایک اور سیکورٹی گارڈ کی شناخت غلام محمد بٹ ولد اسد اللہ بٹ ساکنہ چاند پورہ راج پورہ پلوامہ کو سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال ریفر کیا گیا۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعدمتوفی سیکورٹی گارڈکی نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔پلومہ پولیس نے اس سلسلے میں سی آر پی سی 174کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل