عارضی ملازمین کومستقل نوکریاں فراہم کرنے کے لئے اُلٹی گنتی شروع 52

عارضی ملازمین کومستقل نوکریاں فراہم کرنے کے لئے اُلٹی گنتی شروع

مزیدپچیس ہزار کے لئے راحت کااعلان متوقع /وزارت داخلہ
سرینگر/ 02مارچ//سرکاری اداروں میں تعینات ڈیلی ویجروں کنٹریکچول بنیاد پر تعینات عارضی ملازمین کو مستقل نوکریاں فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک اور بڑے اعلان کے امکانات دکھائی دے رہے ہے اور آج جو مختلف اداروں کے ساتھ چیف سیکریٹری کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہونے جارہی ہے ۔ا س میٹنگ کے دوران نصف درجن کے قریب اداروں میں تعینات عارضی ملازمین جن کی تعداد 25ہزار کے قریب ہوسکتی ہیں کو مستقل نوکریاں فراہم کرنے کااعلان کیاجاسکتاہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کے ایک سینئرافسر کے مطابق جموں وکشمیر میں عا رض ملازمین کومستقل نوکریاں فراہم کرنے کے سلسلے میں مرحلہ وا رطریقے سے اقدامات اٹھائیں جارہے ہیں تاکہ عارضی ملامین کوجومسئلہ کئی برسوں سے لٹکا ہو اہے وہ حل ہوسکے اور سرکاری اداروں میں افرادی قو ت کی جوکمی پائی جارہی ہے اس سے دور کیاجاسکے اور عارضی ملازمین کو پریشانیوں سے نجات دلائی جا سکے ۔اے پی آ ئی نیوز ڈیسک کے مطابق مرکزی سرکار اور جموںو کشمیر انتظامیہ کی جانب سے اب عارضی ملازمین کو مستقل نوکریاں فراہم کرنے کے ضمن میں اب سنجیدہ نوعیت کے اقدامات اٹھانا شروع ہوگئے ہے ۔پی ڈی ڈی کے بارہ ہزار عارضی ملازمین کومستقل نوکریاں فراہم کرنے کے بعد آج جموںو کشمیرکے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہونے جارہی ہے اور ا س میٹنگ کے دوران عارضی ملازمین کو مستقل نوکریاں فراہم کرنے کے معاملے پرجہاں تبادلہ خیال کیاجائیگا اور اس سلسلے میں وقت کاتعین بھی کیاجاسکتاہے تاہم معتبر ذررائع کے مطابق جل شکتی ،فلڈ کنٹرول، اریگیشن، ٹو رازم ،ہاوسنگ ،سی آئی سی ،ا پریٹرس اور ایجوکیشن محکمہ میں تعینات پچیس ہزار کے قریب ملازمین کو مستقل نوکریاں فراہم کرنے کا اعلان بھی کیاجاسکتا ہے ۔مرکزی وزارت داخلہ کے ایک سینئر افسر ن اس بات کی تصدیق کی کہ مرکزی حکومت اور جموںو کشمیر انتظامیہ مختلف اداروں میں تعینات لٹکے ہوئے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے جارہی ہے اور سرکاری اداروں میں تعینات عارضی ملازمین کومرحلہ وار طریقے سے مستقل نوکریاں فراہم کی جائیگی تاکہ جموں وکشمیرکے سرکاری اداروں میں افرادی قوت کی کمی جوشدت کے ساتھ محسوس کی جارہی ے ا سے دور کیاجاسکے ۔اداروں کوجواب دہ بنانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کوبہتر سہولیا ت فراہم کی جاسکے ۔سینئر افسر نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں عارضی ملازمین کو بیک وقت مستقل نوکریاں فراہم کرنے کامعاملہ راتو رات حل تو نہیں ہوسکتاہے تاہم مرحلہ وار طریقے سے اس ضمن میں اقدامات اٹھائیں جاسکتے ہیں اور ا سکے لئے مرکزی حکومت اور جموں وکشمیر انتظامیہ نے ایک منصوبے کوآخری شکل دی ہے جسکے تحت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ عارضی ملازمین کی اجرتیں وقت پرواگزر کرنے اور انہیں مستقل نوکریاں فراہم کرنے کے سلسلے میں اب سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھائے جائینگے تاکہ برسوں سے جو شکوک وشبہات عارضی ملازمین میں پائے جارہے ہے انہیں بھی دور کیاجاسکے ۔مرکزی وزارت داخلہ کے سینئر افسر نے کہا کہ عارضی ملازمین کوپہلے ہی یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ سرکار ان کے مسئلے کوسنجیدگی سے لے رہی ہے اور اب اقدامات اٹھانے کی باری آ گئی ہے اور سرکار اس ضمن میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں