منشیات کے خاتمے کیلئے مہم شدو مد سے جاری رہے گی /ڈپٹی کمشنرسرینگر 50

منشیات کے خاتمے کیلئے مہم شدو مد سے جاری رہے گی /ڈپٹی کمشنرسرینگر

دس ایف آ ئی آر درج ،بیس جواری گرفتار رقومات ضبط /ایس ایس پی سرینگر
سرینگر/ 02مارچ//شہر سرینگرسے منشیات نشیلی ادویات سماجی بدعات کاخاتمہ کرنے کاارادہ ظاہر کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سرینگر نے کسی کوغیرقانونی سر گرمیاں انجام دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی منشیات اور نشیلی ادویات کی خریدفروخت کو روکنے کے لئے کئی طرح کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ایس ایس پی سرینگر کے مطابق شہرسرینگر میں دس کے قریب قما ربازی کے اڈوں کوطشت از بام کرکے بیس افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی اور بڑی مقدار میں داؤ پر لگائی گئی رقومات ضبط کرلی اور غیرقانونی طور پرلاٹری کاکاربار کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ۔اے پی آئی کے مطابق شہر سرینگر میں سماجی بدعات منشیات نشیلی ادویات کی خریدفروخت کو جڑ سے اُکھاڑ پھینک دینے کاعندیہ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرسرینگر اعجاز اسداور ایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال نے کہا کہ پولیس وسیول انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ اقدامات کی مہم شرو عکی گئی ہے او ریہ مہم تب تک جاری رہے گی جب تک نہ منشیات نشیلی ادویات کے کاربار اور ا سے میں مبتلاافراد کوپھر سے نئی زندگی شروع کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں جائیں ۔ڈپٹی کمشنر سرینگر نے کہا کہ نشہ جہاں پوری انسانیت کے لئے سم قاتل ہے تاہم اس سے جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لئے شرعا اپنے آپ سے کرنی ہوگی اپنے گھر سے کرنی ہوگی ۔انہوںنے کہا کہ پولیس و سیول انتظامیہ کی جانب سے شہر سرینگرکے کئی علاقوں میں چھاپے ڈالے گئے کئی دوکان سیل کئے گے کارروائیاں بھی عمل میں لائی گئی تاہم نشیلی ادویات کی لت میں مبتلاافراد کوایک بہتر زندگی فراہم کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ انفورس منٹ ونگوں کومتحرک کردیاگیاہے ری ہبلٹیشن سینٹروں کوسکل ڈیولپمنٹ کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ مبتلاافراد کوکونسلنگ کے بعد کسی ہنر کے ساتھ جوڑ کر نئی زندگی شروع کرنے کاموقع فراہم کیاجا سکے ۔انہوںنے کہا کہ منشیات ا ور نشیلی ادویات کے خلاف رضاکارآنہ طو رپرکام کرنے والوں کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کاقیام بھی عمل میں لایا گیاہے اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے وہ افراد بھی رابطہ قائم کرسکتے ہیں جومنشیات اور نشیلی ادویا ت کی لت میں مبتلاہوگئے ہیں تا کہ ان کی کونسلنگ کی جاسکے اور ان کابہتر علاج ہوسکے ۔اس موقعے پر ایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال نے زرائع ابلاغ کے نمائندوں کوتفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہاکہ غیرقانونی سر گرمیاں کسی کوجاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ سیول اور پولیس کی جانب سے ایک بڑی مہم چھیڑی گئی ہے ہم امید کرتے ہے کہ ا سکے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ ایس ایس پی سرینگرنے کہاکہ شہرسرینگرکے مختلف علاقوں سے لوگوں نے شکایت کی تھی کہ ان علاقوں میں سماجی بدعا ت کی کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے دس قمار بازی کے اڈوں کوطشت از بام کیاگیابیس افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی بڑی مقدار میں رقوما ت جوداؤ پر لگائی گئی تھی ضبط کی گئی دس ایف ا ٓئی آر درج کئے گئے۔ منشیات نشیلی ادویات کاکاروبار کرنے والے بیس کے قریب افراد کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنے کے اقدامات اٹھائے گئے نقب زنی افرا دکے خلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ غیرقانونی طور پرلاٹری کا کاربار کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے اور سرینگرمیں اس سلسلے میں جہاں کئی بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ان کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں