یوم بحریہ کے موقعے پر وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کی مبارکباد 72

ٹیکنالوجی ہم وطنوں کو بااختیار بنانے کا ذریعہ

ملک کو خود کفیل بنانے کی بنیاد ہے//نریندر مودی
نئی دہلی، 2مارچ // وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ہم وطنوں کی زندگی میں آسانی کے لیے ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا، ٹیکنالوجی ہم وطنوں کو بااختیار بنانے کا ذریعہ ہے اور ملک کو خود کفیل بنانے کی بنیاد ہے۔مسٹر مودی نے کہا، ’’ان کی حکومت کا یہ وڑن اس سال کے بجٹ میں بھی جھلکتا ہے۔وزیر اعظم بجٹ 2022-23میںٹیکنالوجی سے چلنے والی ترقی پر آن لائن قومی سیمینار کا افتتاح کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے بجٹ کے بعد مختلف شعبوں سے متعلق قومی ویبینار کی سیریز میں آج اس ساتویں ویبنار کا افتتاح کیا۔ ان مباحثوں کا مقصد وقت مقررہ کے اندر بجٹ کے مندرجات کو مکمل طور پر نافذ کرنے میں اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی جاسکے اور ان سے مشاورت کی جاسکے۔وزیر اعظم نے ملک کے لیے ایک مضبوط ڈیٹا پروٹیکشن کے فریم ورک کی اہمیت پر بھی زور دیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ مل کر اس سلسلے میں معیارات اور ضوابط وضع کرنے کے لیے ایک خاکہ تیارکریں۔مسٹرمودی نے کہا کہ بجٹ میں 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے ایک واضح خاکہ دیا گیا ہے اور مضبوط 5جی ایکو سسٹم سے منسلک ڈیزائن پرمبنی مینوفیکچرنگ کے لیے پی ایل آئی اسکیموں کی تجویز دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہمیں اس بات پر زور دینا ہوگا کہ ہم زندگی میں آسانی کے لیے ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیسے کریں۔وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا نے کووڈ کے وقت ویکسین کی تیاری میں ہماری خود اعتمادی کے ساتھ ہماری اعتماد کا مشاہدہ کیا۔ ہمیں اس کامیابی کو ہر میدان میں دہرانا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم سائنس کے اصولوں سے واقف ہیں لیکن ہمیں اس بات پر زور دینا چاہیے کہ زندگی کی آسانی کے لیے ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیسے کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے گھر کی تعمیر، ریلوے، ایئر ویز، آبی گزرگاہوں اور آپٹیکل فائبر میں سرمایہ کاری کا ذکر کیا۔ انہوں نے ان اہم شعبوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق خیالات پر زوردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں