بھارت میںکووڈ سے 4.7ملین اموات ، عالمی ادارہ صحت کا سنسنی خیز انکشاف 51

فروری میں 17ہزار 572افراد کی رپورٹ مثبت

74مریض فوت، 40جموں اور 34 کا تعلق کشمیرسے ہے
سری نگر، 02مارچ // فروری مہینے میں جموں وکشمیر یوٹی میں 17ہزار 572افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ اس دوران 74مریض فوت ہوئے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سال 2022کے فروری مہینے میں جموں وکشمیر میں کل ملا کر 17ہزار 572افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 74مریضوں کی وائرس سے موت واقع ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ کشمیر صوبے میں فروری مہینے میں 9ہزار 104افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ جموں ڈویژن میں 8ہزار 468افراد اس وائرس سے متاثر پائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران 74مریض فوت ہوئے جن میں سے 40جموں اور 34کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔بتادیں کہ سال 2022کے جنوری مہینے میں 94ہزار 135افراد کی رپورٹ مثبت آئی تھی جبکہ اس دوران 146مریض فوت ہوئے تھے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دسمبر 2021میں 4ہزار 438مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی اور 52مریض از جان ہوئے ۔اُن کے مطابق نومبر مہینے میں 4ہزار 698افراد وائرس سے متاثر پائے گئے جبکہ اس دوران 44مریض فوت ہوئے تھے ۔اکتوبر مہینے میں 2ہزار 819افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ اس دوران دس مریض وائرس سے جاں بحق ہوئے ۔سال 2021کے ستمبر مہینے میں 4ہزار 11افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی جبکہ 14مریض فوت ہوئے ۔اگست مہینے میں 3ہزار 957افراد کے رپورٹ مثبت آئی اور 30مریض از جان ہوئے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق جولائی 2021میں 58سو افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور 54مریض فوت ہوئے جون مہینے میں 25ہزار 197افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی جبکہ 416مریض فوت ہوئے ۔سال 2021کے مئی مہینے میں ایک لاکھ 14ہزار 382افراد میں وائرس پایا گیا جبکہ اس دوران 1624مریض جاں بحق ہوئے ۔اپریل مہینے میں 45ہزار 123افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی جس دوران 289افراد کی موت واقع ہوئی۔جنوری 2021میں 3ہزار 579کی رپورٹ مثبت آئی اور 53مریض فوٹ ہوئی جبکہ فروری میں 1998افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ 21مریض از جان ہوئے ۔مارچ2021میں 4ہزار 456کی رپورٹ پازٹیو آئی جس دوران 37مریض فوت ہوئے ۔واضح رہے کہ ستمبر 2020میں سب سے زیادہ 37ہزار 373افراد کی رپورٹ مثبت آئی تھی جبکہ اسی ماہ 478مریض فوت ہوئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں