رنگا رنگ تقریبات میں زونل ایجوکیشن آفیسر سیف الدین چیچی نے بھی بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی،والدین نے اساتذہ کو دی مبارکباد
مورخہ ٢ فروری ٢٠٢٢ء کو ڈسٹرکٹ بارہ مولہ اور زون نہالپورہ کے ایک سرکردہ تعلیمی ادارے گورنمنٹ بائز مڈل سکول واری پورہ پائین میں تین سال کی کووڈ مہاماری کے بعد اسکول کھلنے پر سکول ھذا کے قابل اور تجربہ یافتہ اساتذہ نے طلباء وطالبات کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔اس دوران تمام بچوں میں طرح طرح کی میٹھائیں،کاپیاں،قلم،پینسل،غبارے اور گلدستے بانٹے گئے۔یہ دیکھ کر سکول ھذا کے طلباء و طالبات کے علاوہ نئے بچوں نے بھی اس تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اسی جوش و جذبے کے ساتھ تعلیم کو جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔اس رنگا رنگ تقریب کو دیکھ کر گاؤں ھذا اور دیگر جگہوں کے راہگیروں نے بھی اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنے اور اپنے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لئے اسی سکول میں اپنے بچوں کا داخلہ لینے کی ٹھان لی۔ادارے کے تمام اساتذہ نے بچوں کے کھلتے اور مسکراتے چہرے دیکھ کر خوب خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور خوب محنت کرنے کا عزم جتایا۔پڑھائی کے جدید طریقوں سے لیس اس سکول میں موجود اساتذہ نے گزشتہ تین سال میں پیدہ شدہ تعلیمی خلا کو پر کرنے اور بہتر سے بہتر کارکردگی کو بروئے کار لانے کی ٹھان لی ہیں۔طلباء وطالبات کے والدین نے سکول کے سابقہ رول اور کارکردگی کو خوب سراہا اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔اس موقعے پر زونل ایجوکیشن آفیسر زون نہالپورہ سیف الدین چیچی،سکول کے ہیڈ ماسٹر غلام محمد بٹ،ریاض ربانی کشمیری،شیخ محمد مظفر اور دیگر اساتذہ نے بچوں کے والدین،سکول کے تدریسس اور غیر تدریسی عملے اور طلباء و طالبات کا شکریہ ادا کیا اور ایسی تقاریب کے ساتھ ساتھ سکول کو مذید مستحکم بنانے کا عزم دہرایا۔۔۔۔۔۔