86

آنگن واڑی ورکروں،ہیلپروں کی اجرتوں کو واگزار کیا ج جائے: تاریگامی

سرینگریکم مارچ // سی پی آئی (ایم) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے منگل کو کہا کہ جموں و کشمیر میں آئی سی ڈی ایس اسکیم کے تحت کام کرنے والی آنگن واڑی ورکراور ہیلپر گزشتہ کئی مہینوں سے اجرت کے بغیر ہیں۔ یہ سکیم ورکر انتھک محنت کر رہے ہیں کیونکہ زیادہ تر سرکاری سکیمیں ان ہی کے ذریعے لاگو کی جاتی ہیں۔ یہاں تک کہ کوویڈ وبائی بیماری کے خلاف جنگ کے دوران بھی وہ سب سے آگے رہی ہیں۔ ان ملازمین کو اپنے خاندان کا پیٹ پالنا ہے لیکن محنت مزدوری کرنے کے باوجود انہیں وقت پر تنخواہ نہیں دی جاتی ہے۔ ان کی کئی ماہ کی اجرت کا مرکزی حصہ ابھی جاری ہونا باقی ہے۔ ان کے حقیقی مسائل کے تئیں انتظامیہ کی بے حسی انصاف کے خلاف ہے کیونکہ انہیں سماجی تحفظ کے فوائد بشمول پروموشن، گریجویٹی، پنشن، پراویڈنٹ فنڈ اور طبی سہولیات وغیرہ سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ تاریگامی نے یہ معاملہ کمشنر/سیکریٹری سماجی بہبود محکمہ کے ساتھ اٹھایا ہے جنہوں نے یقین دلایا کہ اس معاملے پر غور کیا جائے گا اور جلد ہی ان کی اجرتیں اگزار کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں