ہندواڑہ میں المناک سڑک حادثہ ،مسافر بردا ر گاڑی کی ٹکر سے کمسن لڑکا از جان 110

شالہ بگ گاندربل میں المناک سڑک حادثہ

ٹریکٹر الٹ جانے سے دو بھائی لقمہ اجل ، علاقے میں قیامت صغری بپا
سرینگر/یکم مارچ/وسطی ضلع گاندربل کے شالہ بگ علاقے میں منگل کو اس وقت قیامت صغرٰی بپا ہوئی جب المناک حادثے میں دو سگے بھائی لقمہ اجل بن گئے ۔ علاقے میں دو بھائی کے موت کی خبر پھیلتے ہی ہر سو رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شالہ بگ گاندربل علاقے میں اس وقت المناک سڑک حادثہ پیش آیا جب ایک ٹریکٹر ساما محلہ کے نزدیک پہنچ کر سڑک سے پھسل کر کھائی میںجا گر جس کے نتیجے میں ٹریکٹر پر سو ار دو بھائی سجاد احمد ڈار اور ابرار احمد ڈار ولد غلام محی الدین ڈار ساکنہ شالہ بگ شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔ علاقے میں حادثہ پیش آنے کے ساتھ ہی لوگ وہاں پہنچ گئے جنہوں نے دونوں بھائی کو شدید زخمی حالت میں علاج و معالجہ کیلئے نزدیکی اسپتال پیر پورہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت نازک دیکھ کر انہیں ضلع اسپتال گاندربل ریفر کیا تاہم دونوں بھائی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے ۔ا دھر علاقے میں دوبھائی کے موت کی خبر پھیلتے ہی وہاں کہرام مچ گیا اور ہر طرف رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو مل رہے تھے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ سے متعلق کیس درج کر لی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں