دو کمسن بچوں اور ماں بیٹی سمیت 11افراد زخمی، علاج کیلئے میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل
واقعہ کی تحقیقات کے احکامات صادر ، حکومت زخمیوں کے تمام طبی اخراجات بھی برداشت کرے گی/ ڈی سی اننت ناگ
سرینگر/یکم مارچ/جنوبی ضلع اننت ناگ کے شیر باغ علاقے میںمنگل کی صبح اس وقت خوف و ہشت کا ماحول پھیل گیا جب زچہ بچہ اسپتا ل میںگیس سلنڈ ر پھٹ جانے کے نتیجے میں دو کمسن بچوں اور ماں بیٹی سمیت 11افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوںکو علاج و معالجہ کیلئے میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے جہاں ا ن کی حالت مستحکم بتائی جا تی ہے ۔ ادھر واقعہ کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم صادر کیا ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال شیر باغ اننت ناگ میں صبح گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا ۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسپتال کے ٹکٹ کاونٹر کے نزدیک کیس خارج ہونے کے بعد سلنڈر میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میںوہاں آس پاس موجود دو کمسن بچوں سمیت 11افراد کو معمولی چوٹیں آئی ۔ عین شاہدین کے مطابق اسپتال میں گیس سلنڈر دھماکے کے ساتھ ہی وہاں لوگوں کی بھاری بھیڑ جمع ہوئی جس دوران انہوں نے زخمیوں کو گورئمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں ہسپتال کے تین ملازم، پانچ تیمار دار ور دو بچے شامل ہیں۔میڈیکل کالج اننت ناگ کے پرنسپل نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال میں 11زخمیوں کو لایا گیا جن کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ انہوں نے زخمیوں کی شناخت فیاض نذیر ساکنہ ملک ناگ اور ساحل رینا ساکنہ بجبہاڑہ (دونوں ملازمین)، سری گفوارہ کے محمد عباس، وروان کے ساحل خالق، پالپورہ کولگام کے بٹو سنگھ، کوکرناگ کے جنید احمد، کچواں کے ذاکر طارق، ملک ناگ کے منان جاوید، منان جاوید کے طور پر کی ہے۔ ڈی کے پورہ کی ریحانہ فاروق اور ماں بیٹی کی جوڑی بلکیسا اختر اور روبی منظور، دونوں ڈی کے پورہ اننت ناگ کے رہائشی کے بطور کی ہے ۔ ادھر ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ڈی سی کی جانب سے کی گئی ٹویٹ کے مطابق اے ڈی سی سطح کے اہلکار کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت زخمیوں کے تمام طبی اخراجات بھی برداشت کرے گی۔
