ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

کشمیر میں دہائی کے بعد عسکریت پسندوں کی تعداد میں کمی ، نوجوان مستقبل سنوارنے میں مصروف

   68 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

شاہ فیاض دہلی میں ایپرف کے نیشنل کنوینر اور قومی ترجمان منتخب

جموں کشمیر سے عسکریت کے مکمل خاتمہ تک فوج کارروائیاں جاری رکھے گی/ لیفٹنٹ جنرل دیودی
سرینگر/یکم مارچ/کشمیر میں دہائی کے بعد عسکریت پسندوں کی تعداد اس قدر کم ہوئی ہے کی بات کرتے ہوئے شمالی کمان کے فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل اوپندر ادیودی نے کہا کہ فوج جموں کشمیر سے عسکریت کے مکمل خاتمہ تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی اور جنگجوئوں پر دبائو بنائے رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج وادی میں عسکریت پسندی پر قابو پانے اور پلوامہ جیسے حملوں کو ناکام بنانے میں کامیاب رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ایک نجی نیوز چینل کے ساتھ خصوصی انٹر ویو میں فوج کے شمالی کمان کے فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل اوپندر ادیودی نے کہا کہ اس وقت جموں کشمیر میں ملی ٹنٹوںکی تعداد کافی کم ہے جو کہ دہائی میں سب سے تعداد ہے ۔انہوںنے کہا کہ فوج جموں کشمیر میں عسکریت پسندی کو ختم کرنے اور دائمی امن کے قیام کیلئے کام کررہی ہے جو جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وادی میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور فوج اور سیکورٹی ایجنسیاں پلوامہ جیسے حملوں کو روکنے میں کامیاب رہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ میری رائے میں فوج جہاں سے شہری انتظامیہ کام کرنا شروع کرتی ہے وہاں تشدد کی سطح کو کم کرتی ہے۔ مجھے یقین کرنے کی وجہ ہے کہ ہم اس مرحلے پر پہنچ چکے ہیں۔ یہاں بہت ساری سرگرمیاں ہیںاور ہم لوگوں کے ساتھ گہری ہم آہنگی کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں اور گڈ گورننس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ماحول بنانا ہوگا جہاں لوگوں کے رویہ میں تبدیلی آئے جو عسکریت پسندی میں شامل ہو گئے اور واپس آنا چاہتے ہیں ، اور زیادہ اہم بات یہ ہے کہ سول سوسائٹی کو لازمی طور پر ہتھیار ڈالنے کیلئے عسکریت پسندوں کو مائل کرنا چاہئے۔ اس کا بائیکاٹ نہیں کیا گیا ہے اور ہمیں اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ہتھیار ڈالنے والا مسئلہ کامیاب ہو جائے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس سال بہت سارے جنگجوئوں نے ہتھیار ڈالے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی نوجوانوں کو عسکریت سے دور رکھنے کیلئے فوج کی کارورائیاں جاری ہے جس میں کافی حد تک کامیابی مل رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.