محراج العالم کی تقری سید جموںو کشمیر میں نہایت ہی عقیدت واحترام تزق اہتشام کے ساتھ منائی گئی روح پرور اجتماعات کااہتمام، 57

محراج العالم کی تقری سید جموں و کشمیر میں نہایت ہی عقیدت واحترام تزق اہتشام کے ساتھ منائی گئی روح پرور اجتماعات کااہتمام،

مسجدوں خانقاہوں میں بڑے اجتماعات ہوئیں سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی، ذائرین موئے مقدس کی زیارت سے بھی فیض یاب ہوئیں
سرینگر/یکم مارچ/محراج العالم کی تقریب سید نہایت ہی عقیدت واحترام تزق اہتشام ملک بھر کی طرح وادی کشمیر میں منائی گئی ۔مسجدوں خانقاہوں میں روح پرور اجتماعات کااہتمام ،سب سے بڑی تقریب مدینہ ثانی درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں کروناوائرس کی وبائی بیماری کے تیور کم ہونے کے بعد پہلی بار سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی وادی کے اطراف واکناف سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے شب خوانی کی جس کے دوران درود ازکار خطمات المعظمات کی محفلیں آراستہ ہوئی ۔علماء نے محراج کے فلسفے پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی ۔انتظامیہ کی جانب سے محراج العالم کی تقریب سید کے سلسلے میں زائرین کودرگاہ حضرت بل لانے لے جانے کے لئے ٹریفک کے خصوصی انتظامات عمل میں لائے گئے تھے ۔اے پی آ ئی کے مطابق محراج العالم کی تقریب سیعد ملک بھر کی طرح حدمتارکہ کے آر پار نہایت ہی عقیدت واحترام تزق اہتشام کے ساتھ منائی گئی مسجدوں خانقاہوں زیارت گاہوں میں بڑے بڑے اجتماعات ہوئے جہاں فرزندان توحید نے اللہ کے حضور میں سر کوجھکا کرگڑگڑاتے ہوئے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کی ۔جان باز پورہ بارہمولہ ،خانقاء مولیٰ سوپور ،جامع قدیم اور جامع جدیدہندوارہ ،جامع مسجدکپوارہ ،اہم شریف بانڈی پورہ جناب صاحب صورہ ،ملک صاحب صورہ ،خانقاہ مولیٰ ،دستیگیر صاحب خانیار ،پھتر مسجد سرینگر،جامع مسجد پیرباغ ،خانقاء فیض ترال ،پنجورہ شویاں ،جامع مسجد رہ دیدی ،جامع مسجد کولگام کے علاوہ تمام چھوٹی بڑی مسجدوں میں محراج العالم کے سلسلے میں روح پرور اجتماعات منعقد ہوئیں۔کروناوائرس کی وبائی بیماری کے تیور کم ہونے کے بعد سب سے بڑی تقریب مدینہ ثانی درگاہ حضرت بل میں منعقد ہو ئی جہاں عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شب خوانی کی خطمات المعظمات درود ازکار وعظ تبلغ کی محفلیں آراستہ ہوئی ۔علماء نے محراج کے فلسفے پرتفصیل کے ساتھ روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ عاشق نے اپنے ماشوق کو آسمانوں کی سیرکرائی جنت وجہنم سے بھی جانکاری فراہم کی اور اللہ تبارک وتعالی اقائی نامدار احمدمجتبیٰ محمدمستفیٰ ﷺ کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جسکے دوران اللہ وتبارک تعالیٰ نے آقائی نامدار حضر ت محمدمستفیٰ احمدمجتبیٰ ﷺکا ااستقبال کرتے ہوئے دنیاو آخرت نبوت کے رموز کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ شب محراج کے دن آقائی نامدار احمدمجتبیٰ محمدمستفیٰ ﷺ نے امت کے لئے پانچ نمازیں تحفے کے طور پر حاصل کی اور اللہ تبارک تعالیٰ نے ہر ایک بالغ مرد و خواتین پرپانچ نمازیں فرض کردی ہے ۔علماء نے محراج کے فلسفے کوبیان کرتے ہوئے کہاکہ اکیسوی صدی کے اس دور میں آج سائینس بھی یہ بات ماننے پرمجبور ہوا ہے کہ محراج کاواقع رونماء ہوا ہے اور سائینس دانوں کی اس تصدیق دینی اسلام کے واحد ایسے دین کی تصدیق کی جوبنی نواع انسان کے لئے فلاح بہتری دنیاو آخرت کی سرخ روئی کادن ہے ۔علماء نے اپنے خطاب کے دوران اس بات پر مایوسی کااظہار کیاہے کہ دور جدید اور اکیسوی صدی میں مسلمان قرآن احادیث اور اسوء حسنہ سے دور پڑا ہے ۔احادیث اسوء حسنہ ٓاج امت کے سامنے نہیں ہے بلکہ امت مادہ پرستی اور دوسری قوموں کے طریقہ کار کواپنانے اور ا سپرعمل کرنے میں لگی ہے۔ علماء نے کہا کہ قرآن سے دوسری امت نے رکھی ہے جس کی وجہ سے آج دنیابھر میں مسلمان کمزور ناتوان غریب بن کررہ گیاہے اور دنیاکی دوسری قومیں نہ اس پر حکمران بن گئی ہے بلکہ مسلمانوں کوغلام بننے پرمجبور کردیاہے ۔علما ء نے کہا کہ اسلام محبت اخوت برادری انسان دوستی کادرس دیتاہے تاہم دنیامیں اسلام کی پہچان غلط طریقے سے کی جارہی ہے اور اس کے لئے یورپ اور مغرب سب سے زیادہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔علماء نے کہا کہ اگر مسلمان اورامتی اسوء حسنہ سنت نبوی قرآن کواپنارہبر ورہنماء تسلیم کریگا تو مسلماان نہ کبھی ذلیل ہوگا نہ کبھی ا سے ہاتھ پھیلانے پرمجبور ہو گااور نہ دوسری قومیں اس پرمسلط ہوگی ۔علماء نے کہا کہ دنیابھر کے ساتھ ساتھ جموںو کشمیرمیں بے شرمی بے حیائی عروج پرہے ۔بزرگوںکااحترام ضروری نہیں سمھجاجاتاہے منشیات نشیلی ادویات کادور دورہ ہے نقب زنی روز مرہ کامعمول بن گیاہے امیرغریب کاخون چوسنے میں کوئی کسربا قی نہیں چھوڑ رہاہے ۔مسجدوں خانقاہوں میں روح پرور اجتماعات کے دوران جموںو کشمیر کے لئے بالخصوص اور اقوام عالم کے امن خوشحالی ترقی کے لئے خصوصی دعائی بھی کی گئی ۔درگاہ حضرت بل میں نماز فجر،نماز ظہر ،نماز عصر اور مغرب کے دوران لوگ موئے مقدس کی زیارت سے بھی فیضیاب ہوئیں ۔انتظامیہ نے محراج العالم کی تقریب سید کے سلسلے میں ٹرانسپورٹ صحت صفائی بجلی پانی کے خصوصی اقدامات بھی عمل میں لائے گئے تھے اور سرکارکی جانب سے اٹھائے گے اقدامات پرزائرین نے اطمنان کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ وقف بورڈ کوچاہئے کہ وہ جوان کی تحویل میں درگاہیں مسجدیں ہیں ان کی عظمت رفتہ اور ان کی ضروریات کوپورا کرنے کے لیئے خصوصی اقدامات اٹھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں