چوبیس مارچ سے سرینگر میں نیشنل چیمپئن شپ کا ہوگا آغاز
پلوامہ/ تنہا ایاز/ سرینگر میں جے اینڈ کے امیچر سافٹ ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب سے 15 ویں نیشنل سافٹ ٹینس چمپین شپ کیلئے ٹرائلز کا اہتمام کیا گیا۔ ٹرائلز میں اس کھیل سے وابستہ لڑکوں اور لڑکیوںکی ایک بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے کھیل کا مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق جے اینڈ کے امیچر سافٹ ٹینس ایسوسی ایشن نے گنڈون اسٹیڈیم راجباغ سرینگر میں سٹیڈیم کے منیجر کی نگرانی میں ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔جس میں 40 کے قریب سافٹ ٹینس کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ٹرائلز میں منتخب ہوئے کھلاڑی 24 مارچ سے منعقد ہونے والی 15 ویں نیشنل سافٹ ٹینس چمپیئن شپ میں شرکت کریں گے۔یہ چیمپئن شپ سرینگر میں منعقد ہوگی جس میںملک کی تمام سٹیٹوںسے تعلق رکھنے والے کھلاڑی حصہ لیں گے۔نیشنل چیمپئن شپ سے قبل 2 مارچ سے 22 مارچ تک گنڈون اسٹیڈیم راجباغ میں 21 روزہ کوچنگ کیمپ کا انعقاد ہوگا جس دوران کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دے کر نیشنل چیمپئن شپ کے لیے تیار کریں گے۔
