ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

محکمہ ٹریفک کے خلاف کورٹ روڑ کے دکاندار سراپا احتجاج

   53 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

محکمہ ٹریفک کے خلاف کورٹ روڑ کے دکاندار سراپا احتجاج

ٹریفک محکمے پر کاروبار کو چوپٹ کرنے کا الزام لگایا
سرینگر//28فروری//محکمہ ٹریفک کے خلاف کورٹ روڑ کے دکانداروں نے احتجاجی مظاہرئے کرتے ہوئے بتایا کہ خریداری کرنے کیلئے آرہے گراہکوں کی موٹر سائیکل اور گاڑیاں ٹریفک حکام تحویل میں لے رہے ہیں جس کے نتیجے میں کورٹ روڑ کا کاروبار بری طرح سے متاثر ہو رہا ہے۔ مقامی دکانداروں نے بتایا کہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت لالچوک کو کھنڈارت میں تبدیل کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ اس بیچ محکمہ ٹریفک کے اہلکار پہلی دفعہ پریس کالونی میں نمودار ہوئے اور وہاں پر پارک کی گئی گاڑیوں کو بھی اپنے ساتھ لے گئے جس پر صحافیوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ یو پی آئی کے مطابق شہر سرینگر کے قلب لالچوک کے کورٹ روڑ میں واقع دکانداروں نے پیر کے روز دکانوں کے شٹر نیچے گرا کر احتجاج کیا۔ مظاہرین کے مطابق آئے روز ٹریفک پولیس کے اہلکار کورٹ روڑ میں خریداروں کی گاڑیوں کو ضبط کر رہے ہیں۔ا نہوں نے بتایا کہ چونکہ خریدار گاڑی پر آکر ضروری سامان خریدنے میں مصروف رہتا کہ اس دوران ٹریفک اہلکار اُن کی گاڑیوں کو ضبط کررہے ہیں جس کا ثمرہ یہ نکلا ہے کہ اب کوئی خریدار کورٹ روڑ آنے سے گریز کررہا ہے ۔ دکانداروں نے بتایا کہ و ہ پڑھے لکھے ہیں اگر سرکار لالچوک کے دکانوں کو بند کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے تو بہتر ہے کہ اُنہیں نوکریاں فراہم کی جائیں اور بعد میں سرکار کو لالچوک کے ساتھ جو کرنا ہے وہ کر سکتے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ پچھلے چار سالوں سے وہ مالی خسارے سے دوچار ہے اب جبکہ حالات دن بدن ٹھیک ہو رہے ہیں ٹریفک حکام اُن کو کام کرنے نہیں دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبہ بند سازش کے تحت لالچوک کو کھنڈارت میں تبدیل کرنے کوشش ہو رہی ہیں۔لالچوک کے تاجروں نے بتایا کہ اس معاملے کو لے کر وہ ایل جی سے بہت جلد ملاقات کرنے جا رہے ہیں تاکہ نا اہل آفیسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ ادھر محکمہ ٹریفک کے حکام نے جموںوکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پریس کالونی میں گھس کر وہاں پر پارک کی گئی گاڑیوں کو ضبط کیا۔ اس موقع پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ ایک نامہ نگار جب پریس کالونی میں گاڑی پارک نہیں کرسکتا تو وہ کہاں پر کرئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سرا سر نا انصافی ہے کہ اب صحافیوں کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ضبط کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کے کسی بھی صورت میں مثبت نتائج سامنے نہیں آسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.