کورونا کی چوتھی لہر کے لیے ہو جائیے تیار 65

کورونا کی چوتھی لہر کے لیے ہو جائیے تیار

تحقیق میں ممکنہ تاریخ کا انکشاف
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کانپور کے محققین نے ایک تحقیق کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن کی چوتھی لہر 22جون کے آس پاس آنے کا خدشہ ہے اور اگست کے وسط سے آخر تک اس کا عروج دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ ابھی ہندوستان میں تیسری لہر کا اثر پوری طرح سے ختم بھی نہیں ہوا ہے اور چوتھی لہر کے تعلق سے ظاہر کیے جا رہے اندیشوں نے لوگوں کی فکر میں اضافہ کر دیا ہے۔میڈریو رسالہ میں حال ہی میں شائع ہوئی تحقیق کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ فی الحال تحقیق کا حتمی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے، لیکن کورونا کی چوتھی لہر جون میں آنے کا خدشہ ہے۔ محققین نے اسٹیٹسٹک ماڈل کی بنیاد پر یہ اندازہ ظاہر کیا ہے اور اس کے مطابق ممکنہ چوتھی لہر کا اثر تقریباً چار ماہ رہے گا۔ آئی آئی ٹی کانپور کے ریاضی اور اسٹیٹسٹکس محکمہ کے سابرا پرساد راجیش بھائی، سبھر شنکر دھر اور شلبھ کی قیادت میں کی گئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ چوتھی لہر کی سنگینی کورونا وائرس کے نئے ممکنہ ویریئنٹ اور ملک بھر میں ٹیکہ کاری کے حالات پر منحصر کرے گا۔اس تحقیق میں شامل ماہرین کے مطابق اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ہندوستان میں انفیکشن کی چوتھی لہر ابتدائی اعداد و شمار دستیاب ہونے کی تاریخ کے 936دن بعد آئیں گے، جو کہ 30جنوری 2020ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہاس لیے چوتھی لہر 22جون 2022سے شروع ہوگی اور 23اگست 2022تک عروج پر پہنچے گی اور پھر 24اکتوبر 2022تک ختم ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں