56

وادی میں موسم ابر آلود، شبانہ درجہ میں کمی

2اور 3 مارچ کو موسم خراب رہنے کا امکان
سری نگر:۲۸، فروری//وادی کشمیر میں موسم ابر آلود ہے جبکہ جبکہ دن اور رات کی سردی میں پھر ایک بار اضافہ ہوا ہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔انہوں نے بتایا2اور3مارچ کو موسم خراب رہ دسکتا ہے ۔ ری نگر- جموں قومی شاہراہ ایک بار پھر بند، بحالی کا کام جاری ہے جہاں دونوں اطراف سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد درماندہ ہیں ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق محکمہ موسمیات کے ایک اہلکارپیر کے روز کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔پیر کے روز صبحسے ہی پوری وادی میں موسم ابر آلود رہا ہے جبکہ رات کے ساتھ ساتھ دن کی سردی میں اضافہ دیکھنے کو مل گیا ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات نے بتایا 2اور3مارچ کو موسم پھر خراب ہو سکتا ہے ۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر، لداخ میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کا امکان ہے۔ پہلگام میں منفی 6.8ڈگری اور گلمرگ میں منفی 8.0 ڈگری کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔لداخ خطہ کے دراس شہر میں منفی 22.0 ڈگری، لیہہ منفی 9.1ڈگری اور کارگل میں منفی 17.1 ڈگری کم سے کم درج کیا گیا۔لوگوں نے بتایاوادی کشمیر میں سردیوں کے سخت ایام بیت جانے کے باوجود بھی شبانہ سردیوں کا زور برابر جاری ہے اور خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں یکم مارچ تک موسم خشک مگر ابر آلود رہنے کی توقع ہے تاہم دو اور تین مارچ کو کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ادھروادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر جموںشاہراہ پر سمرولی علاقے بھاری بھر کم مٹی کا تودا کھسک آنے کے باعث پیر کے روز ٹریفک کی نقل و حمل ایک بار پھر بند کر دی گئی۔تاہم متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر ملبے کو ہٹانے کے لئے مشینری اور نفری کو کام پر لگا دیا گیا تاکہ کم سے کم وقت میں ٹریفک کی آمد و رفت کو بحال کیا جاسکے۔ذرائع نے بتایا شاہراہ پر سمرولی اودھم پور علاقے میں بھاری بھر کم مٹی کا تودا کھسک آیا ہے جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ شاہراہ پر ملبہ ہٹانے سے پہلے سفر کرنے سے اجتناب کریں۔ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ سے ملبہ ہٹانے کے لئے مشینری اور نفری کو کام پر لگا دیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کیا جا سکے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ بند ہوتے ہی جہاں ایک طرف بازاروں میں اشیائے ضروریہ بالخصوص اشیائے خوردنی کی قلت پیدا ہوجاتی ہے وہیں دوسری طرف گراں بازاری بھی آسمان چھونے لگتی ہے۔جبکہ دونوں اطراف سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد درماندہ ہو کر رہ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں