بھارت میںکووڈ سے 4.7ملین اموات ، عالمی ادارہ صحت کا سنسنی خیز انکشاف 59

ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد گھٹی

کورونا سے دنیا میں 59.50لاکھ سے زائد لوگ ہلاک
نئی دہلی، فروری// ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن کی تیسری لہر کے کم ہوتے ہوئے خطرے کے درمیان پچھلے 24گھنٹوں کے دوران نئے معاملوں کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ درج کی گئی اور انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی کمی آئی۔ہندوستان پچھلے 24گھنٹے میں کورونا وائرس انفیکشن سے 119مریضوں نے دم توڑا ہے اور اسی کے ساتھ اب تک وبا کی زد میں آکر مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ 13ہزار 843ہوگئی ہے۔اس دوران 8013معاملے سامنے آئے ہیں،جنہیں شامل کرتے ہوئے کل معاملوں کی تعداد چار کروڑ 29لاکھ 24ہزار 130ہوگئی ہے۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 4کروڑ 23لاکھ 7ہزار 686تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 16765پچھلے 24گھنٹوں میں ٹھیک ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی گرتی ہوئی تعداد کے درمیان اب زیر علاج معاملوں کی تعداد 102601ہی رہ گئی ہے۔ادھر دنیا میں کورونا وائرس کی وبا کا بحران اب بھی برقرار ہے۔ آئے روز نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں اور اس کی وجہ سے لوگوں کی جانیں گنوانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ دنیا میں اب تک 59لاکھ سے زیادہ لوگ جان لیوا کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد435282688 اور ہلاکتوں کی تعداد 59لاکھ 94ہزار 736ہو گئی ہے جبکہ 10.48ارب سے زیادہ افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔امریکہ وہ ملک ہے جہاں دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ یہاں کیسز کی تعداد 78.93لاکھ ہے، جب کہ 948397مریض فوت ہو چکے ہیں۔ تیسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں اب تک 28776794 افراد کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں اور جان لیوا وائرس سے 649437افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں