ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

سری نگر جموں شاہراہ ایک بار پھر بند

   73 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

سری نگر جموںشاہراہ ایک بار پھر بند

ٹریفک کی بحالی کے لئے کام جاری
سری نگر،28فروری //وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی270کلو میٹر طویل سری نگرجموں قومی شاہراہ پر سمرولی علاقے بھاری بھر کم مٹی کا تودا کھسک آنے کے باعث پیر کے روز ٹریفک کی نقل و حمل ایک بار پھر بند کر دی گئی۔تاہم متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر ملبے کو ہٹانے کے لئے مشینری اور نفری کو کام پر لگا دیا گیا تاکہ کم سے کم وقت میں ٹریفک کی آمد و رفت کو بحال کیا جاسکے ۔ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے کہا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر سمرولی اودھم پور علاقے میں بھاری بھر کم مٹی کا تودا کھسک آیا ہے جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ شاہراہ پر ملبہ ہٹانے سے پہلے سفر کرنے سے اجتناب کریں۔ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ سے ملبہ ہٹانے کے لئے مشینری اور نفری کو کام پر لگا دیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کیا جا سکے 23فروری کو ہونے والی بھاری برف باری کے بعد سری نگرجموں قومی شاہراہ پر کئی بار ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی۔ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگرلیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ مسلسل بند ہیں۔قومی شاہراہ بار بار بند رہنے سے اہلیان وادی کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ بند ہوتے ہی جہاں ایک طرف بازاروں میں اشیائے ضروریہ بالخصوص اشیائے خوردنی کی قلت پیدا ہوجاتی ہے وہیں دوسری طرف گراں بازاری بھی آسمان چھونے لگتی ہے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.