صوبائی کمشنر اور آئی جی پی کشمیر کا دورہ جامع مسجد 66

صوبائی کمشنر اور آئی جی پی کشمیر کا دورہ جامع مسجد

نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت متوقع
سری نگر،28فروری // سری نگر کے نوہٹہ علاقے میں واقع وادی کی قدیم ترین اور تاریخی عبادت گاہ جامع مسجد میں گذشتہ تیس ہفتوں کے بعد رواں ہفتے یا اگلے ہفتے نماز جمعہ ادا کی جاسکتی ہے ۔بتادیں حکام کی طرف سے اجازت نہ ہونے کی وجہ سے جامع مسجد کے محراب و منبر گذشتہ تیس ہفتوں سے مسلسل خاموش ہیں جس پروادی کی دینی، سماجی و سیاسی جماعتوں نے بار ہا افسوس و برہمی ظاہر کی۔سرکاری ذرائع نے بتایا: ‘ہم جامع مسجد سری نگرمیں نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے اجازت دینے پر غور کر رہے ہیں اور رواں ہفتے یا اگلے ہفتے جامع میں نماز جمعہ کی اجازت دی جا سکتی ہے ’۔دریں اثنا صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولی اور کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے پیر کے روز جامع مسجد کا دورہ کیا اور وہاں نماز جمعہ کی ادئیگی کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وہاں اوقاف انجمن جامع کے اعلیٰ عہدیداں بھی موجود تھے ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران نے جامع مسجد کے امام جمعہ اور انجمن اوقاف جامع کے سیکریٹری کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔جامع مسجد وادی کی قدیم ترین عبادت گاہ ہے جہاں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لئے نہ صرف مقامی و ملحقہ علاقوں کے لوگ جمع ہوجاتے ہیں بلکہ دور افتادہ دیہات کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی اسی جامع میں نماز جمعہ کی ادائیگی کو ترجیح دیتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں