لولاب میں عسکریت پسندوں کے دو معاون کارکن گرفتار
سرینگر/26فروری/ملک مخالف سرگرمیوں اور عسکری صفوں میں شمولیت کیلئے منصوبہ بندی کرنے والے عسکریت پسندوں کے دو معاون کارکنوں کو لولاب میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ سیکورٹی فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے ایک مشتر کہ کارورائی کے دوران لولاب کپواڑہ میںجنگجوئوںکے دو معاون کارکنوں کو حراست میں لیا ۔ ذرائع کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج کی 28آر آراور جموں کشمیر پولیس نے ایک مشتر کہ کارورائی کرتے ہوئے رشید احمد پیر ولد ابو احد پیر ساکنہ ٹکی پورہ لولاب اور عادل حسین شاہ ولد غلام محمد شاہ ساکن شاٹھ مقام لولاب نامی دو جنگجوئوںکے بالائے زمین کارکنوں کو حراست میں لیا ۔ پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں نوجوان ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ جنگجووں کو مدد فراہم کرنے کے علاوہ علاقے میں جنگجووں کی سر گرمیوں کو بحال کرنے کیلئے جنگجو صفوں میں شامل ہونے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔پولیس کے مطابق دونوں نوجوانوں کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی نقل و حرکت کے حامی سرگرمیوں میں مشتبہ پائے گئے۔ تفتیش کے دوران دونوں افراد کے موبائل فونز سے اشتعال انگیز مواد بشمول پوسٹرز، تصاویر، ویڈیوز اور جنگجو کے ساتھ گفتگو کا مواد برآمد ہوا۔پولیس کے مطابق دونوں کے خلا ف کیس پولیس تھانہ سوگام میں درج کی گئی ہے اور کیس کی تحقیقات جاری ہے۔
