ہیرون سے بھرے 15لفافے ضبط ، کیس درج ، تحقیقات شروع
سرینگر/26فروری/سیکورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں کے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن کے نزدیک ہیروئن کی ایک بڑی مقدار برآمد کی گئی ہے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے پونچھ سے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس و سیکورٹی فورسز نے بالاکوٹ سیکٹر کے گائوںمیں تلاشی آپریشن عمل میںلایا گیا جس دوران ہیر ون کی بھاری کھپ ضبط کر لی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ہیروئن ایک درجن سے زائد پولی تھین کے پیکٹوں میں بند پائی گئی تاہم ابھی تک اس معاملے میںکوئی گرفتار ی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس پی پونچھ کی زیر نگرانی میں ایس ڈی پی او شیزان بٹ کی سربراہی میںپولیس کی پارٹی نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد چھاپہ مار تلاشی کارروائی کے دوران 15لفافے جن میں ہیرون جیسی منشیات موجود تھی کو ضبط کر لیا ۔ انہوںنے بتایا کہ ہیرون ضبط ہونے کے بعد اس معاملے میں کیس درج کرلی گئی اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔
8