تازہ بارشوں کے بعد پسیا ں گر آنے سے سرینگر جموں شاہراہ بند ، پتھر لگنے سے شہری زخمی
آئندہ 24گھنٹوں میں ہلکی بارشیں جبکہ دو مارچ تک مجموعی طور پر موسم ابر آلود رہنے کی پیشگوئی
سرینگر/26فروری// وادی کشمیر میں جاری خراب موسمی صورتحال کے چلتے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی ۔ تازہ برفباری اور بارشو ں کے نتیجے میں سردی کی لہر واپس لوٹ آئی ۔ادھر محکمہ موسمیات نے 24گھنٹوں تک مزید بارشوں اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے دو مارچ تک موسم مجموعی طو ر پر ابر آلود رہنے کی ہیشگوئی کی ہے ۔ ادھر تازہ بارشوں کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ پر پسیاں اور پتھر آنے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا جبکہ پتھر کھسک جانے ایک شہری بھی زخمی ہو گیا ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے خراب موسمی صورتحال مسلسل جاری ہے جس دوران ایک مرتبہ پھر وادی کے علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ریکارڈ کی گئی ۔ شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ جنوبی ، شمالی اور وسطی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی جبکہ گلمرگ ، پہلگام اور دیگر پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی ہے ۔دیگر بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں اور جنوبی کشمیر کے کے علاقوں میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی۔ برفباری کے نتیجے میں گلمرگ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثرہ ہوئی ۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر میں رات کے درجہ حرارت میں 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور پارا گزشتہ رات کے 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔اسی طرح سے قاضی گنڈ میں اس وقت 6.5 سینٹی میٹر تازہ برف باری ہوئی اور گزشتہ رات 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مشہور سیاحتی مرکز پہلگام میں 16 سینٹی میٹر تازہ برف باری ہوئی اور گزشتہ رات منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ساتھ کی شہر آفاق گلمرگ میں 15.2 سینٹی میٹر تازہ برف باری ہوئی اور کم سے کم 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔لداخ کے لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ حکام نے بتایا کہ سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین مقام دراس میں منفی 7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ رات 18.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں ہلکی بارش، برف باری یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے دو مارچ تک موسم مجموعی طو ر پر ابر آلود رہنے کی ہیشگوئی کی ہے ۔ ادھر تازہ بارشوں کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ پر پسیاں اور پتھر آنے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا جبکہ پتھر کھسک جانے ایک شہری بھی زخمی ہو گیا ۔ محکمہ ٹریفک کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر تازہ بارشوں کے بعد مختلف مقامات پر پسیاں گر آئی جس کے بعد مسافروں کی جان ومال کی حفاظت کے پیش نظر شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کو بحال کرنے کاکام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور جلد ہی شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کیا جائے گا
89